ETV Bharat / entertainment

Lauren Gottlieb Dance to Naatu Nattu: امریکی ڈانسر لارین گوٹلیب آسکر میں ناٹو ناٹو پر پرفارم کریں گی - آسکر میں ناٹو ناٹو

فلم اے بی سی ڈی فلم اور جھلک دکھلا جا میں نظر آنے والی امریکی اداکار و ڈانسر لارین گوٹلیب نے کہا کہ وہ آسکر 2023 میں رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کے گانے ناٹو ناٹو پر رقص کریں گی۔ فلم آر آر آر کے گانے کو 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین اوریجنل گانے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

امریکی ڈانسر لارین گوٹلیب آسکر میں ناٹو ناٹو پر پرفارم کریں گی

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 11:39 AM IST

ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا سیزن 6 میں رنر اپ رہنے والی امریکی اداکار اور ڈانسر لارین گوٹلیب 12 مارچ کو آسکر 2023 میں آسکر کے لیے نامزد گانے ناٹو ناٹو پر پرفارم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین اوریجنل گانے کے زمرے میں نامزد ہوئے اس گانے کو دنیا بھر میں بے حد پیار مل رہا ہے۔ لارین جنہوں نے اے بی سی ڈی: اینی باڈی کین ڈانس (2013) جیسی فلموں میں کام کیا ہے، نے جمعہ کو ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ اپنی آئندہ آسکر پرفارمنس کی خوش خبری شیئر کیں۔Lauren Gottlieb Dance to Naatu Nattu

لارین نے لاس اینجلس کے مشہور ہالی ووڈ سائن کے ساتھ پوز دیتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' خاص خبر!!! میں آسکر میں ناٹو ناٹو پر پرفارم کر رہی ہوں!!!!!! میں دنیا کے سب سے باوقار اسٹیج پر بھارت کی نمائندگی کرنے پر پرجوش ہوں۔ مجھے دعا دیں'۔ ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک شخص نے لکھا کہ ' تم پر بہت فخر ہے، تم زبردست کروں گی'۔ گلوکار اور موسیقار وشال ددلانی نے لکھا کہ ' واہ لارین گوٹلیب، یہ بڑی چیز ہے'۔

واضح رہے کہ آسکر تقریب میں ناٹو ناٹو کے گلوکار راہل سپلی گنج اور کال بھیروا میں پرفارم کرنے والے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران جونیئر این ٹی آر نے کہا تھا کہ وہ اور رام چرن آسکر ایوارڈز میں اسٹیج پر ناٹو ناٹو پر رقص نہیں کریں گے۔ انٹرویو میں، جونیئر این ٹی آر نے ایم ایم کیروانی، راہل سپلی گنج اور کال بھیروا کے پرفارم کرنے کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف وہ نہیں بلکہ پورا بھارت ان کے ساتھ ریڈ کارپیٹ پر چلنے والا ہے۔

کے ٹی ایل اے کے ساتھ بات کرتے ہوئے جونیئر این ٹی آر نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ اور رام تقریب میں ناٹو ناتو پر رقص کررہے ہیں۔ میں یہ کرنے کا منتظر تھا۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے پاس ریہرسل کرنے کا وقت نہیں تھا۔ کیونکہ ہم دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج پر بغیر تیاری کے نہیں جانا چاہتے ہیں۔ ہم مصروف تھے، میں بھی مصروف تھا اور شاید چرن بھی بھارت میں اپنے کاموں میں مصروف تھا۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہم پرفارم کریں گے لیکن ہمارے میوزک ڈائریکٹر (ایم ایم) کیروانی، گانے کے گلوکار راہل (سپلی گنج) اور میرے بھائی (کال) بھیرو وہ گانا پرفارم کریں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ ناظرین کے ساتھ بیٹھ کر یہ گانا دیکھنا اچھا لگے گا۔

واضح رہے کہ یہ سال بھارت کے لیے خاص ہونے والا ہے۔ جہاں بھارت کی تین فلموں کو آسکر میں نامزدگی ملی ہے وہیں اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی آسکر ایوارڈ پیش کرنے والی ہیں۔ ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بنی فلم آر آر آڑ کے ناٹو ناٹو کو ایم ایم کیروانی نے کمپوز کیا ہے۔ اسے آنے والے آسکرز میں بہترین اوریجنل گانے کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ آر آر آر ان دو دہائیوں میں پہلی ہندوستانی فلم ہے جسے اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ناٹو ناٹو پہلا ہندوستانی گانا ہے جسے آسکر میں نامزد کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.