ETV Bharat / entertainment

Kiara Advani Shares Wedding Pics: کیارا اڈوانی نے اپنی ماں کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے شادی کی کچھ نئی تصاویر شیئر کی - کیارا اڈوانی نے ماں کی سالگرہ پر تصاویر شیئر کی

کیارا اڈوانی نے اپنی ماں کو سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنی شادی کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

کیارا اڈوانی نے اپنی ماں کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے شادی کی کچھ نئی تصاویر شیئر کی

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 10:54 AM IST

اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنی شادی کے ہفتوں بعد اداکار کیارا اڈوانی نے بدھ کے روز انسٹاگرام پر اپنی فیملی تصاویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے اپنی والدہ جنیویو جعفری کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے یہ تصویریں شیئر کی ہیں۔ ان میں شادی کے دن، مہندی اور سنگیت تقریب کی تصاویر شامل ہیں۔ انسٹاگرام پر یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیارا نے لکھا کہ ' ممما، محبت کرنے والی، دیکھ بھال کرنے والی، دعا کرنے والی ماں کو سالگرہ مبارک ہو۔۔ میں آپ کی بیٹی بن کر خوش ہوں'۔ کیارا کی جانب سے شیئر کی گئی پہلی تصویر شادی کے دن کی ہے، جس میں کیارا کوا پنی ماں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس تصویر میں ماں بیٹی کی یہ جوڑی گلابی رنگ کے لہنگے میں نظر آرہی ہیں۔

دوسری تصویر بھی شادی کے دن کی ہے، لیکن یہ ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر ہے۔ اس تصویر میں کیارا اپنی ماں اور اپنے بھائی مشال اڈوانی کے درمیان کھڑی نظر آرہی ہیں۔ تیسری تصویر کیارا اور سدھارتھ کی مہندی تقریب کی ہے۔ اس میں جوڑے کو کیارا کے والد، والدہ اور بھائی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہیں سدھارتھ کیارا کو پیار سے پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کے بعد کیارا نے اپنی سنگیت تقریب کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں کیارا کو ان کی ماں بوسہ دیتی نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر میں یہ ماں بیٹی کی جوڑی سنہرے رنگ کے لباس میں نظر آرہی ہیں۔

کیارا کے اس تصویر کو شیئر کرنے کے بعد مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا، جنہوں نے کیارا کی شادی کی تمام تقریبات کے لیے کپڑے ڈیزائن کیے تھے، نے بھی کیارا کی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ' ہیپی برتھ ڈے جانم'۔ اس کے علاوہ مداحوں نے بھی کیارا کی اس پوسٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک مداح نے لکھا کہ ' خوبصورت ماں کی خوبصورت بیٹی'۔ ایک اور نے لکھا کہ 'مت کرو فوٹور ریلیز، مجھے اپنے امتحان پر توجہ دینا ہے'۔ کیارا اور سدھارتھ نے 7 فروری کو جیسلمیر کے سوریا گڑھ پیلس میں ایک روایتی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی۔ اس جوڑے نے دہلی میں سدھارتھ کے اہل خانہ کے لیے شادی کی استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ اس کے بعد ممبئی میں انہوں نے اپنے بالی ووڈ دوستوں کے لیے شادی کی استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.