ETV Bharat / entertainment

Kerala Story producer دی کیرالہ اسٹوری کے پروڈیوسر نے دعوے میں تبدیلی پر کہا 'نمبر سے فرق نہیں پڑتا'

author img

By

Published : May 10, 2023, 4:45 PM IST

دی کیرالہ اسٹوری کے پروڈیوسر کا دعوی ہے کہ ان کے لیے اصل تعداد اہم نہیں ہے۔ ابتدائی طور پر انہوں نے دعوی کیا تھا کہ کیرالہ کی 32 ہزار سے زائد خواتین کو مبینہ طور پر اسلامی بنیاد پرستوں نے دہشت گرد بننے پر مجبور کیا۔

دی کیرالہ اسٹوری کے پروڈیوسر نے اپنے دعوے میں تبدیلی کرنے پر کہا 'نمبر سے فرق نہیں پڑتا'

حیدرآباد: گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی فلم دی کیرالہ اسٹوری جسے ملے جلے تبصرے ملے ہیں، باکس آفس پر اچھا کاروبار کر رہی ہے۔ یہ فلم بھی انہیں راستہ پر چلتی نظر آرہی ہے جس پر گزشتہ سال دی کشمیر فائلز تھی۔ ان دونوں فلموں کے درمیان سچے واقعات پر مبنی ہونے کے دعوے کے علاوہ ایک چیز مشترک ہے وہ ہے دونوں فلموں کو بی جے پی کی جانب سے حمایت حاصل ہے۔Kerala Story producer Vipul Shah

جب فلمساز وپل شاہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنے 32 ہزار لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کے دعوی میں تبدیلی کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تب انہوں نے کہا کہ ' نمبر میں کیا رکھا ہے'؟۔ ان کی متنازعہ فلم دی کیرالہ اسٹوری، جس میں اسلامی بنیاد پرستوں کے ذریعہ کیرالہ کی 32 ہزار سے زائد خواتین کی زندگیوں کو برباد کرنے کا دعوی کیا گیا تھا، اس میں تبدیلی کرتے ہوئے فلمساز نے فلم کو تین لڑکیوں کی زندگی پر مبنی بتایا ہے۔ شاہ کا کہنا ہے کہ درست اعداد و شمار سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

سدیپتو سین کی ہدایت کاری میں بننے والی کیرالہ اسٹوری نے ریاست کے لوگوں کی جھوٹی تصویر کشی پیش کرکے ایک سیاسی ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نفرت اور تشدد کے واقعات سے بچنے کے لیے متنازعہ فلم کی نمائش پر پابندی لگا دی ہے۔ فلم کے تخلیق کاروں نے شروع میں کہا تھا کہ 'اس میں کیرالہ کی 32 ہزار سے زائد خواتین کی کہانی بیان کی گئی ہے جنہیں مبینہ طور پر اسلامی بنیاد پرستوں نے دہشت گرد بنا دیا ہے۔ تاہم ٹیزر کے ذریعہ پھیلائی گئی غلط معلومات کے خلاف سوشل میڈیا پر اعتراضات ظاہر کرنے کے بعد فلسماز نے یہ تعداد کم کرکے تین کردی۔

ایک انٹرویو میں شاہ سے اپنے واپس لیے گئے اس دعوے کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر پروڈیوسر نے جواب دیا کہ 'ہم ایک ایسی کہانی سنانا چاہتے تھے جسے سنانے کی ضرورت تھی'۔ یہ اعداد و شمار کے بارے میں کبھی نہیں تھا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ 32 یا 32 ہزار خواتین اس آزمائش سے گزری ہوں۔ اہم بات یہ ہے کہ تبدیلی مذہب ہورہی ہے اور یہ ایک کہانی تھی جسے عام کرنے کی ضرورت تھی'۔

دی کیرالہ اسٹوری، جس میں ادا شرما، یوگیتا بہاری، سدھی ادنانی، اور سونیا بالانی نے اداکاری کی ہے، گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی ہے۔ یہ فلم گزشتہ سال ریلیز ہوئی فلم دی کشمیر فائلز کے نقش قدم پر چلتی نظر آرہی ہے۔ حکمراں جماعت بی جے پی نے دونوں فلموں کی حمایت کی، وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر میں دونوں فلم کا ذکر کیا۔

مزید پڑھیں:The Kerala Story Removed From TN Theatres: تمل ناڈو کے سنیما گھروں سے دی کیرالہ اسٹوری کو ہٹایا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.