حیدر آباد: مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ملک میں غم کا ماحول ہے۔ اس بے رحمانہ قتل پر فلم انڈسٹری سے لے کر ملک کی سیاست میں افراتفریح کا منظر پیدا ہوگیا ہے اور بیان بازی بھی تیز ہوگئی ہے۔ سدھو موسے والا کے انتقال پر بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے، وہیں دوسری جانب پنجاب کے قانونی نظام پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے۔ اس درمیان بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے سدھو موسے والا کے قتل معاملے پر سیدھا پنجاب حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ kangana Ranaut Slams AAP Govt
اس معاملے کے حوالے سے کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھا ہے۔ اداکارہ نے لکھا ہے کہ ' پنجاب کے جانے مانے چہرے سدھو موسے والا کو گولیوں سے چھلنی کر ان کا قتل کردیا گیا۔ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے'۔
اس کے بعد کنگنا نے اپنی پوسٹ میں پنجاب کی عآپ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ 'یہ واقعہ پنجاب کی امن و امان کی صورتحال کو واضح طور پر بیان کرتا ہے'۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یعنی اتوار کو کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے سدھو موسے والا کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
وہیں اس واقعے کے تین گھنٹے بعد فیس بک پر گینگسٹر گولڈی برار کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کیا جاتا ہے، جس میں اس نے اس قتل کی ذمہ داری لی ہے۔اس پوسٹ میں اس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گولڈی کے بھائی کے قتل میں سدھو موسے والا کا ہاتھ تھا لیکن اس نے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہونے دی اور اسی وجہ سے اس نے یہ واردات انجام دی۔
مزید پڑھیں: Sidhu Moose wala Death: بالی ووڈ نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی موت پر دکھ کا اظہار کیا
واضح رہے کہ سدھو موسے والا کے قتل کی خبر نے پورے پنجابی اور ہندی فلم انڈسٹری کو غمگین کردیا ہے ۔رنویر سنگھ، وکی کوشل اور کنگنا رناوت سمیت بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وہیں مشہور کامیڈین کپل شرما نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔