ETV Bharat / entertainment

Jaswant Singh Gill biopic اکشے کمار مائننگ انجینئیر جسونگ سنگھ گل کے بائیوپک میں نظر آئیں گے - اکشے کمار آئندہ بائیوپک فلم

بالی ووڈ سپراسٹار اکشے کمار نے بدھ کے روز بتایا کہ وہ اپنی آئندہ فلم میں کان کنی انجینئر جسونت سنگھ گل کا کردار ادا کریں گے، جنہوں نے 1989 میں مغربی بنگال میں کوئلہ فیلڈ میں پھنسے 64 کانی کارکنوں کی جان بچائی تھی۔Jaswant Singh Gill biopic

اکشے کمار مائننگ انجینئیر جسونگ سنگھ گل کے بائیوپک میں نظر آئیں گے

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 3:41 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ کے سپراسٹار یکے بعد دیگرے اپنی فلموں کی شوٹنگ کر رہے ہیں اور اس کی ریلیز کا اعلان کر رہے ہیں۔ حال ہی میں رام سیتو میں نظر آنے والے اکشے کمار اب ایک بائیوپک میں نظر آنے والے ہیں۔Jaswant Singh Gill biopic

یہ بائیوپک مائننگ انجینئر جسونت سنگھ گل کی ہے جنہوں نے انتہائی مشکل حالات میں 1989 میں مغربی بنگال کے رانی گنج میں سیلاب سے بھری کوئلے کی کان میں پھنسے کان کنوں کو بچایا تھا۔ 22 نومبر 1939 کو امرتسر میں پیدا ہوئے، گل خالصہ کالج کے طالب علم تھے اور 1991 میں انہیں صدر رامسوامی وینکٹرمن کے ذریعہ سرووتم جیون رکھشا پدک سے نوازا گیا تھا۔

سال 1774 میں بھارت کی پہلی کوئلے کی کان رانی گنجی کوئلے کی کان کو برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کے جان سمنر اور سویٹونیئس گرانٹ ہیٹلی نے کان کنی کی سرگرمیوں کے لیے لائسنس حاصل کرنے کے بعد کھولا تھا۔ اس کان کو 1974 میں نیشنلائز کیا گیا تھا اور اسے کول مائنز اتھارٹی آف انڈیا نے حاصل کیا تھا۔

یہ فلم کوئلے کی کان ریسکیو پر مبنی ہے، جس میں اکشے کمار مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایت کاری ٹینو سریش دیسائی کریں گے جو اس سے قبل اکشے کمار کے ساتھ نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم رستم میں کام کر چکے ہیں۔

  • Grateful to you @JoshiPralhad ji, for recalling India’s first coal mine rescue mission - this day 33yrs ago.
    मेरा सौभाग्य है कि मैं #SardarJaswantSinghGill जी का किरदार अपनी फ़िल्म में निभा रहा हूँ. It’s a story like no other!@easterncoal

    — Akshay Kumar (@akshaykumar) November 16, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بدھ کے روز کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ٹویٹر پر گل کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ '1989 میں کوئلے کی ایک کان میں سیلاب میں پھنسے 65 مزدوروں کو بچانے میں آنجہانی سردار جسونت سنگھ گل جی کو یاد کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے کول وارئیرز پر فخر ہے۔ جو ہندوستان کی توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر روز مشکلات سے لڑتے ہیں'۔

مرکزی وزیر کو جواب دیتے ہوئے اکشے کمار نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ '33 سال پہلے بھارت کے پہلے کوئلے کے کان ریکسیو مشن کو یاد کرنے کے لیے آپ کا شکریہ پرہلاد جی، یہ ایک ایسی کہانی ہے جسے کسی نے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی'۔

پوجا انٹرٹینمنٹ کی طرف سے پروڈیوس کردہ اس فلم کا نام ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔ یہ فلم سال 2023 میں ریلیز ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.