حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ جانوی کپور اب مزید شیکھر پہاڑیہ کے ساتھ اپنے رشتے کو چھپانا نہیں چاہتی ہیں۔ ان دونوں کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد سے ان کے رشتے میں ہونے کی افواہ ہے۔ اب یہ جوڑی ایک ساتھ چھٹیوں کے لیے روانہ ہوئی ہے، تاہم یہ دونوں اکیلے اس چھٹی پر نہیں جارہے ہیں۔Janhvi Kapoor Jets Off for Vacay
منگل کو جانوی کو ممبئی ہوائی اڈے پر نیلے رنگ کے سلوار سوٹ میں دیکھا گیا۔ ہوائی اڈے پر جانوی کی چھوٹی بہن خوشی کپور اور ان کی دوست تنیشا سنتوشی کو بھی دیکھا گیا۔ جانوی اور خوشی کے والد بونی کپور کو بھی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ کپور خاندان کے ساتھ شیکھر پہاڑیہ کو بھی دیکھا گیا، جو بونی کپور کے ساتھ ائیرپورٹ پر آتے نظر آئے۔ ایسا لگتا ہے کہ جانوی اور شیکھر کے رشتے کو کپور خاندان کی جانب سے منظوری مل گئی ہے کیونکہ وہ چھٹی پر کپور کے خاندازن کے ساتھ جارہے ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
واضح رہے کہ جانوی اور شیکھر، جنہوں نے کچھ سال پہلے ڈیٹنگ کرنے کے بعد علیحدگی اختیار کرلی تھی، گزشتہ سال کے آخر میں نئے سرے سے اپنے رشتے کی شروعات کی ہے۔ دونوں کو گزشتہ سال ہیلووین پارٹی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور اس کے بعد سے دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی منگنی کی تقریب میں شرکت سے لے کر سونم کپور کی دیوالی پارٹی میں ایک ساتھ پہنچنے تک، جانوی اور شیکھر کی یہ موجودگی کئی بار سرخیوں کی رونق بنی ہے۔
وہیں جانوی کپور کے آئندہ پروجیکٹ پر نظر ڈالیں تو وہ نتیش تیواری کی فلم بوال میں ورون دھون کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اداکارہ کے پاس اسپورٹس ڈرامہ مسٹر اینڈ مسز ماہی بھی ہے جس کی ہدایت کاری شرن شرما کر رہے ہیں۔ یہ اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ ان کی دوسری فلم ہوگی۔ وہیں اداکارہ جلد ہی ساؤتھ فلم انڈسٹری میں بھی قدم رکھنے والی ہیں لیکن ابھی تک باضابطہ طور پر کچھ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔