ETV Bharat / entertainment

Jailer fever grips Tamil Nadu: تمل ناڈو میں رجنی کانت کی فلم ریلیز کے موقع پر دفاتر میں چھٹی کا اعلان - جیلر کی ریلیز دن چھٹی

جیسے جیسے جیلر کی ریلیز کی تاریخ قریب آرہی ہے مداحوں میں جوش و خروش بڑھتا ہی جارہا ہے۔ تمل ناڈو میں کئی کمپنیوں نے جیلر کی ریلیز والے دن چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

تمل ناڈو میں کئی دفاتر نے رجنی کانت کی فلم جیلر کی ریلیز کے دن چھٹی کا اعلان کیا

author img

By

Published : Aug 8, 2023, 4:06 PM IST

حیدرآباد: سپراسٹار رجنی کانت کے مداحوں کا جوش دیکھنے لائق ہے۔ تمل ناڈو میں نجی شعبے کی بہت سی کمپنیوں نے 10 اگست کو چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے کیونکہ ان کی پسندیدہ اداکار رجنی کانت کی انتہائی متوقع فلم جیلر ریلیز ہونے والی ہے۔ نیلسن دلیپ کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے ساتھ رجنی کانت دو سال کے وقفے کے بعد سلور اسکرین پر واپس آئیں گے۔Jailer fever grips Tamil Nadu

ظاہر ہے شائقین کا جوش اس حد تک پہنچ گیا کہ چنئی، مدورئی اور بنگلورو میں کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو رجنی کانت کی اداکاری سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیا ہے۔ جیلر ایکشن سے بھرپور فلم ہونے والی ہے، مداحوں کو امید ہے کہ یہ فلم بھی رجنی کانت کی دیگر فلموں کی طرح بڑے پردے پر تہلکہ مچا دے گی۔ جیسے جیسے ریلیز کی تاریخ قریب آتی جارہی ہے مداحوں میں جوش و خروش بڑھتے جارہا ہے۔ مداحوں نے فلم کی ریلیز تاریخ کی الٹی گنتی شروع کردی ہے۔

ایچ آر محکموں پر چھٹی کی درخواست ناموں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کئی کمپنیوں نے خود ہی فلم کی ریلیز کے دن چھٹی دینے جیسا قدم اٹھایا ہے۔ اونو ایکوا کیئر، سیلم سروے گروپ سمیت متعدد کمپنیوں میں فلم کی ریلیز والے دن چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ واقعی دل کو چھو جانے والی بات یہ ہے کہ ان میں سے کچھ کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو فلم کے ٹکٹیں بھی مہیا کرائی ہیں۔ کچھ کمپنیاں نہ صرف اپنے ملازمین کو ایک دن کی چھٹی دے رہی ہے بلکہ فلم کی ٹکٹ بھی مفت دے رہی ہے۔

پرینکا موہن، شیوا راجکمار، تمنا بھاٹیہ، رمیا کرشنن، یوگی بابو، وسنت روی اور ونائکن جیسے اسٹارز اس فلم میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ تجربہ کار ملیالم اداکار موہن لال بھی ایک شاندار کیمیو میں نظر آنے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.