ETV Bharat / entertainment

Indian 2 Resumes Shoot کرین حادثہ کے بعد کمال ہاسن کی انڈین 2 کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز - انڈین 2 کی سیٹ پر کرین حادثہ

کمل ہاسن کی فلم انڈین 2 کی شوٹنگ آج سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے جہاں فلم کی ٹیم آج سے انڈین 2 کے باقی حصوں کی شوٹنگ کرے گی، وہیں کمل ہاسن آئندہ ماہ سے فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ خیال رہے کہ انڈین 2 کی شوٹنگ لوکیشن پر کرین حادثہ ہونے کی وجہ سے تین ٹیکنیشنز کی موت واقع ہوگئی تھی جس کے بعد شوٹنگ کو دو سال تک روک دیا گیا تھا۔Indian 2 shoot Resumes

کرین حادثہ کے بعد کمال ہاسن کی انڈین 2 کی شوٹنگ آج سے شروع

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 1:49 PM IST

چنئی (تمل ناڈو):فلم انڈین 2 کی ٹیم بدھ کے روز سے فلم کے باقی مناظر کی شوٹنگ شروع کرنے کو تیار ہے۔ فلم کے ہدایتکار شنکر نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔ سال 1996 میں تمل زبان میں ریلیز ہوئی ایکشن تھرلر فلم انڈین کا دوسرا پارٹ ہے، جس میں کمل ہاسننے اداکاری کی تھی۔Indian 2 shoot Resumes فلم کے ہدایتکار شنکر نے سوشل میڈیا پر انڈین 2 کے حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے فلم کا پوسٹر بھی شیئر کیا ہے، جس میں کمل ہاسن کا منفرد انداز نظر آرہا ہے۔

انہوں نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' گڈ مارننگ انڈینز، ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ انڈین 2 کی باقی شوٹنگ آج سے شروع ہورہی ہے! آپ سب کے تعاون اور دعاؤں کی ضرورت ہے'۔ Kamal Haasan Film Indian 2 وہیں کمل ہاسن نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' وہ اگلے ماہ شوٹنگ میں حصہ لیں گے'۔ ستمبر سے انڈین 2 کی فلم بندی شروع ہوگی'۔ Indian 2 Poster

خیال رہے کہ ' 19 فروری 2020 کو ای وی پی فلم سٹی میں سٹیس کی تعمیر کے دوران کرین حادثہ ہونے سے تین ٹیکنیشنز کی موت ہوگئی تھی اور 12 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ اس حادثے کے بعد انڈین 2 کی شوٹنگ کو درمیان میں ہی روکنی پڑی تھی۔ اس حادثہ میں کمل ہاسن، کاجل اگروال، ہدایتکار شنکر بھی بال بال بچے تھے۔ Indian 2 Halted due to Crane Accident

شوٹنگ کے دوران حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے انڈین 2 کے سیٹ پر پیش آئے کرین حادثہ نے تمل فلم انڈسٹری میں ہلچل مچا دی۔ اس واقعے کے فوراً بعد کمل ہاسن نے لائکا پروڈکشن کو ایک عوامی بیان جاری کیا، جس میں کاسٹ اور عملے کے ارکان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر سوال اٹھایا گیا اور یہ بھی سوال کیا گیا کہ کیا انشورنس لی گئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم انڈسٹری، جس کا وہ کئی دہائیوں سے حصہ رہے ہیں، نے ابھی تک حفاظتی معیارات کو سنجیدگی سے نہیں لیا ہے۔

اداکار کے جواب میں لائکا نے کہا تھا کہ انہوں نے ضروری کام کیا اور ان کے پاس انشورنس پالیسی موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمل ہاسن کو اجتماعی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔

انڈین 2 میں کاجل اگروال، سدھارتھ، راکل پریت سنگھ، پریا بھوانی شنکر، بوبی سمہا، گرو سوماسندرم اور سموتھیرکانی بھی ہیں۔ اس فلم کو لائکا پروڈکشن کے سبھاش کرن علیراجہ اور ڈی ایم کے یوتھ ونگ کے سکریٹری اور ایم ایل اے ادھیانیدھی اسٹالن کی طرف سے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:Vikram Vedha Teaser وکرم ویدھا کا ٹیزر بالی ووڈ کے لیے امید کی کرن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.