سپرہٹ فلم 'دھوم' سے شہرت پانے والی اداکارہ ریمی سین کے ساتھ کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں اداکارہ نے پولیس میں ایک بزنس مین کے خلاف چار کروڑ روپے سے زیادہ کی دھوکہ دہی کرنے کا معاملہ درج کرایا ہے۔ کھار پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 420 اور 406 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے ملزم کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔ Rimi Sen Duped of 4 Crores
اداکارہ نے کھار پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ ان کی ملاقات تین سال قبل اندھیری کے گورگاؤں کے رہنے والے رونق جتن سے ہوئی تھی۔ جتن نے اداکارہ کو یہ کہہ کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ ایک بزنس مین ہے اور اس کی ایل ای ڈی لائٹس کی کمپنی ہے۔ Rimi Sen Files Compalint Against Businessman for Duping
اداکارہ نے اپنی شکایت میں مزید کہا ہے کہ 'انہوں نے میرے سامنے کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے اور 40 فیصد منافع دینے کی تجویز رکھی تھی۔ میں نے رضامندی ظاہر کی اور ایک معاہدہ ہوا۔ وہیں سرمایہ کاری کی حد ختم ہونے پر جب میں نے رونق سے اپنے منافع کی مانگ کی تو اس نے میرے فون اٹھانے بند کردئیے۔ جب میں نے چھان بین کی تو پتہ چلا کہ ایسی کوئی کمپنی نہیں ہے پھر میں سمجھ گئی کہ میرے ساتھ دھوکہ ہوا ہے اور میں نے اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔
-
Mumbai | Bollywood actress Rimi Sen has filed a police complaint against a Goregaon-based businessman named Raunak Jatin Vyas for allegedly duping her of Rs 4.14 cr in the name of investment. Case registered under IPC sections 420 & 409. Search on to nab the accused: Khar Police
— ANI (@ANI) March 31, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Mumbai | Bollywood actress Rimi Sen has filed a police complaint against a Goregaon-based businessman named Raunak Jatin Vyas for allegedly duping her of Rs 4.14 cr in the name of investment. Case registered under IPC sections 420 & 409. Search on to nab the accused: Khar Police
— ANI (@ANI) March 31, 2022Mumbai | Bollywood actress Rimi Sen has filed a police complaint against a Goregaon-based businessman named Raunak Jatin Vyas for allegedly duping her of Rs 4.14 cr in the name of investment. Case registered under IPC sections 420 & 409. Search on to nab the accused: Khar Police
— ANI (@ANI) March 31, 2022
کھار پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر ملزم رونق جتن کے خلاف آئی پی سی کی کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ریمی سین کی کام کی بات کریں تو 'دھوم' کے علاوہ اداکارہ کو فلم 'گول مال'، 'باغبان'، 'ہنگامہ'، 'دیوانے ہوئے پاگل'، 'کیونکی' میں دیکھا جا چکا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ سلمان خان کے سب سے مشہور ٹی وی ریئلٹی شو 'بگ باس' کے سیزن 9 میں ریمی نے بطور کنٹسٹنٹ حصہ لیا تھا۔ بالی ووڈ کے علاوہ ریمی بنگالی فلموں میں ادکاری کرچکی ہیں۔