ETV Bharat / entertainment

Rocky Aur Rani Ki Prem Kahani: فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں شبانہ اعظمی کے ساتھ اپنے کسنگ سین پر دھرمیندر نے یہ کہا - راکی اور رانی میں دھرمیندر کی کسنگ سین

تجربہ کار اداکار دھرمیندر نے اپنی حالیہ ریلیز فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں شبانہ اعظمی کے ساتھ اپنے اس خاص سین کے بارے میں بات کی ہے جس نے شائقین کو لاجواب کردیا ہے۔ فلم 28 جولائی کو سنیماگھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔

فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں شبانہ اعظمی کے ساتھ اپنے کسنگ سین پر دھرمیندر نے یہ کہا

author img

By

Published : Jul 29, 2023, 7:23 PM IST

کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں اداکاری کرنے والے مشہور تجربہ کار اداکار دھرمیندر اور شبانہ اعظمی نے فلم میں اپنے بوسے کے سین سے شائقین میں کافی ہلچل پیدا کرد دی ہے۔ فلم کا یہ مخصوص سین سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ تجربہ کار اداکار دھرمیندر نے نیٹ ورک 18 کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس کے بارے میں بات کی ہے۔Rocky Aur Rani Ki Prem Kahani

جب دھرمیندر سے پوچھا گیا کہ مداحوں کا ان کے بوسہ دینے والے سین پر کیا ردعمل رہا ہے تب دھرمیندر نے کہا کہ میں سن رہا ہوں کہ میرے اور شبانہ کے کسنگ سین نے شائقین کو حیران کردیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے اس کی تعریف بھی کی ہے۔ میرے خیال میں لوگ اس کی توقع نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے یہ لوگوں میں اپنا اثر چھوڑنے میں کامیاب ہوا۔ آخری بار میں نے نفیسہ علی کے ساتھ لائف ان اے میٹرو میں کسنگ سین کیا تھا اور اس وقت بھی لوگوں نے اسے سراہا تھا۔

بالی ووڈ کے ہی مین کا کہنا ہے کہ وہ اور شبانہ سمجھتے ہیں کہ یہ سین فلم کے لیے ضروری ہے اور اس سے انکار نہیں کرنا چاہیے۔ اس سین میں دو محبت کرنے والے برسوں کی جدائی کے بعد ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ اس سین کی شوٹنگ کے دوران ہم دونوں کو کوئی بھی مشکل نہیں ہوئی کیونکہ ہدایتکار کرن جوہر نے اسے بے حد خوبصورتی سے شوٹ کیا تھا جس کی وجہ سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

87 سالہ اداکار نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ رومانس کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ اور انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ محسوس کرتا ہوں کہ میں بہتر کر سکتا تھا۔

واضح رہے کہ راکی اور رانی کی پریم کہانی کرن جوہر کی سات سال بعد بطور ہدایتکار پہلی فلم ہوگی۔ فلم کی شروعات باکس آفس پر بھلے ہی سست ہوئی ہو لیکن فلمی ناقدین اور شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے علاوہ جیا بچن بھی اہم کردار میں ہیں۔

مزید پڑھیں:Kangana Ranaut on Karan Johar: کنگنا رناوت نے کرن جوہر کو ریٹائر ہونے کو کہا، ساتھ میں رنویر سنگھ کو دیا یہ مشورہ

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.