ممبئی: دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں میگھن مارکل کے پوڈ کاسٹ کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ رشتے کے بارے میں بات کی۔اداکارہ نے اس دوران مختلف موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار لیکن پوڈکاسٹ کا ایک سیگمنٹ سامعین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ دیپیکا نے دبے چھپے الفاظ میں رنویر سے علیحدگی سے متعلق تمام افواہوں کو مسترد کر دیا اور ساتھ میں اس بات کی تصدیق بھی کردی کہ رنویر اور ان کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔Deepika Paukone Quashes Separation Rumours
پوڈ کاسٹ میں میگھن سے بات کرتے ہوئے دیپیکا نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے رنویر کسی میوزک فیسٹیول میں شرکت کرنے کے لیے باہر گئے ہوئے ہیں اور جب وہ واپس آئیں گے تو وہ انہیں دیکھ کر خوش ہوجائیں گے۔ دیپیکا نے کہا کہ ' میرے شوہر ایک ہفتے کے لیے میوزک فیسٹیول میں تھے اور وہ ابھی گھر واپس آئے ہیں۔ تو وہ میرا چہرہ دیکھ کر خوش ہوجائیں گے'۔
دیپیکا کی اس تصدیق کے بعد جوڑے کے مداحوں کو راحت ملے گی جو ان کی علیحدگی کے بارے میں افواہیں سننے کے بعد پریشان تھے۔ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ان کی علیحدگی کے حوالے سے کئی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ حالانکہ رنبیر اور دیپیکا نے کبھی اس طرح کی افواہوں پر کوئی توجہ نہیں دی۔
خیال رہے کہ دیپیکا اور رنویر نے تقریباً پانچ سال تک ڈیٹنگ کے بعد سال 2018 میں شادی کی اور تب سے وہ اپنے مداحوں کے پسندیدہ جوڑے بنے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ دیپیکا جلد ہی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم پٹھان میں نظر آنے والی ہیں، جس میں جان ابراہم بھی اہم کردار میں ہیں۔۔ یہ ایکشن ڈرامہ 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ وہ مشہور ہالی ووڈ فلم 'دی انٹرن' کے ریمیک میں امیتابھ کے ساتھ کام کریں گی۔ وہیں وہ فلم فائٹر کا بھی حصہ ہیں، جس میں ریتک روشن اور انیل کپور مرکزی کردار میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں: Deepika and Ranveer Shut Separation Rumours دیپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ سے علیٰحدگی کی افواہوں کو رد کیا