ETV Bharat / entertainment

Chitrangda Singh Texted Saif Ali Khan چترانگدا سنگھ نے سارہ کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربہ پر سیف علی خان کو یہ کہا

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 7:42 PM IST

چترانگدا سنگھ اپنی آئندہ فلم گیس لائٹ میں سارہ علی خان اور وکرانت میسی کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے سارہ کے ساتھ کام کرنے کے بعد سیف علی خان کو میسج کیا۔ سیف علی خان اور چترانگدا نے فلم بازار میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

چترانگدا سنگھ نے سارہ کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربہ پر سیف علی خان کو یہ کہا

ممبئی: اداکارہ چترانگدا سنگھ، جو اگلی فلم گیس لائٹ میں نظر آئیں گی، کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکار سیف علی خان کو میسج کرتے ہوئے ان کی بیٹی سارہ علی خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا۔ چترانگدا نے سال 2018 کی فلم بازار میں سیف کے ساتھ اس وقت کام کیا تھا، جب سارہ علی خان نے فلم کیدارناتھ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔Chitrangda Singh texted Saif Ali Khan

باپ اور بیٹی دونوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد چترانگدا نے دونوں کی تعریف کی۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے چترانگدا سنگھ کا کہنا تھا کہ 'یہ بہت عجیب بات ہے کہ وہ (سارہ علی خان) اپنی پہلی فلم اس وقت کر رہی تھی جب میں اور سیف علی خان ایک فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے اور اب میں ان کے ساتھ کام کر رہی ہوں'۔

گیس لائٹ کی پروموشنز کے دوران چترانگدا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سیف کو سارہ کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں میسج بھیجا۔ انہوں نے بتایا کہ 'میں نے سیف کو میسج کیا کہ ان کی بیٹی کتنی اچھی ہیں اور میں اس کے ساتھ کام کر کے کتنی خوش ہوں۔ وہ پیاری ہے اور سیٹ پر بہت پرجوش نظر آتی ہیں۔ میں نے ان دونوں کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا وقت گزارا ہے'۔فلم گیس لائٹ میں چترانگدا رکمنی نامی خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ گیس لائٹ میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے چترانگدا نے پہلے کہا تھا کہ یہ ان کی کرئیر کا اب تک کا سب سے پیچیدہ کردار ہے۔

گیس لائٹ ایک تھرلر ڈرامہ فلم ہونے والی ہے، جس کی شوٹنگ گجرات میں 36 دن میں مکمل کرلی گئی تھی۔رمیش تورانی، ٹپس فلمز لمیٹڈ اور اکشائی پوری، 12ویں اسٹریٹ انٹرٹینمنٹ کے ذریعہ تیار کردہ اور پون کرپلانی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 31 مارچ کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔ اس تھرلر میں وکرانت میسی، چترانگدا سنگھ، اکشے اوبرائے، راہول دیو سمیت دیگر اداکار بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:Sara Ali Khan on Her Royal Background: لوگوں کا مجھے شہزادی سمجھنا 'بے تکی' بات لگتی ہے، سارہ علی خان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.