ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وادی میں بھی میلاد النبی کی تقریبات انتہائی عقیدت و احترام اور تزک واحتشام کے ساتھ منائی گئی - KASHMIR MILAD UN NABI

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2024, 7:15 PM IST

ولادت باسعادت ﷺ کے سلسلے میں درگارہ حضرت بل کے علاوہ وادی کی دیگر مساجد،خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں شب خوانی مجالس کا اہتمام کیا گیا ۔ وہیں گزشتہ کئی دنوں سے وادی کی کئی مساجد میں نماز مغرب سے نماز عشاء شام تک درودازکار کی محفلیں آراستہ ہوتی رہیں۔

وادی میں بھی میلاد النبی کی تقریبات
وادی میں بھی میلاد النبی کی تقریبات (Image : ETV Bharat)

غُبار راہ کو بخشا فروغ وادی سینا

نگاہ عشق مستی میں وہی اول وہی آخر

وہی قرآن وہی فرقان وہی یسین وہی طحہ

سری نگر: پیغبر آخرالزماں ﷺ کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی میں بھی میلاد النبی ﷺکی تقریبات انتہائی عقیدت و احترام اور تزک واحتشام کے ساتھ منائی گئی۔

وادی میں بھی میلاد النبی کی تقریبات (Video: ETV Bharat)

بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے وادی میں سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی۔ جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی ۔جس میں بزرگوں اورخواتین کی خاصی تعداد بھی شامل تھیں ۔ روح پرور اور بابرکت اجتماعات منعقد ہونے کے بعد میں موئے مقدس کے دیدار سے وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے عقید مندوں کی کثیر تعداد فیضاب ہوئیں۔

اس دوران عاشقان رسول ﷺنے عاجزی اور انکساری کے ساتھ اللہ کے حضور اپنے گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کی۔جبکہ وادی کشمیر کے امن واماں ،سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی خاص دعا مانگی گئ۔

ولادت باسعادت ﷺ کے سلسلے میں درگارہ حضرت بل کے علاوہ وادی کی دیگر مساجد،خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں شب خوانی مجالس کا اہتمام کیا گیا ۔ وہیں گزشتہ کئی دنوں سے وادی کی کئی مساجد میں نماز مغرب سے نماز عشاء شام تک درودازکار کی محفلیں آراستہ ہوتی رہیں۔

اسی طرح کی پر رونق اور روح پرور مجالس آثار شریف پنجورہ شوپیاں، اہم شریف بانڈی پورہ ،جناب صورہ،شہری کلاش پورہ اور تاریخی جامع مسجد سرینگر میں بھی منعقد ہوئیں۔جن میں آقائے نامدارحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں درودوسلام کی صدائیں بلند ہوتی رہی ۔وہیں علمائے کرام ،واعظ وخطیب اور ائمہ مساجد نے آنحضور ﷺ کی حیات طیبہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔

ادھر درگاہ حضرت بل میں میلاد النبی ﷺکی تقریب سعد کے موقعہ پر ضلع انتظامیہ سرینگر نے مختلف سرکاری اداروں اور چند رضاکارانہ انجیمنوں کے اشتراک سے زائرین کو ہر ممکن سہولیات بہم رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے تھے۔شہرو دیہات سے درگاہ حضرت بل آنے والے عقیدت مندوں کی سہولت کے لئے ٹریفک کے معقول انتظامات بھی کئے گئے تھے جبکہ ٹریفک جام سے بچنے کے لئے پہلے ہی روٹ پلان ٹریفک پولیس نے مرتب دیا تھا۔ تاکہ زائرین کو پارکنگ یا ٹریفک جام کی وجہ سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.