ETV Bharat / state

اندور میں صراط النبی کا پیغام انسانیت کے نام سے خون عطیہ کیمپ - Milad Un Nabi 2024 - MILAD UN NABI 2024

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مختلف تقاریب منعقد کی جاتی ہیں وہیں اس مبارک موقع پر خون کے عطیہ کیمپ بھی منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ ضرورت مندوں کو اس کا فائدہ پہنچ سکے۔

اندور میں صراط النبی کا پیغام انسانیت کے نام سے خون عطیہ کیمپ
اندور میں صراط النبی کا پیغام انسانیت کے نام سے خون عطیہ کیمپ (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2024, 5:12 PM IST

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کی سماجی تنظیم آواز گروپ نے عید میلاد النبی کے مناسبت صراط النبی کا پیغام انسانیت کے نام عنوان سے 12 واں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جس میں انسانیت پسند مرد اور خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس رنگ برنگی دنیا میں خالق کائنات نے شاید انسان کے خون کا رنگ اس لیے لال کیا ہوگا کیونکہ مختلف برادریوں خطوں اور نسلوں میں تقسیم ہونے کے باوجود اگر کسی انسان کو خون کی ضرورت پڑ جائے تو ایک انسان ہی اس کے کام آسکتا ہے حتی کہ اس جدید دور میں آج بھی خون کا کوئی متبادل نہیں۔

اندور میں صراط النبی کا پیغام انسانیت کے نام سے خون عطیہ کیمپ (Etv bharat)

اسی حوالے سے ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کی سماجک تنظیم آواز گذشتہ 12 برسوں سے عید میلاد النبی کا پیغام انسانیت کے نام عنوان سے خون عطیہ کیمپ منعقد کرتی آرہی ہے اس بار بھی یہ کیمپ منعقد ہوا جس میں انسانیت پسند مرد اور خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ خون عطیہ کرنے پہنچی نسرین منشی نے بتایا کہ کرنے خون عطیہ کرنے سے جہاں میں دوسروں کو خوشی حاصل ہوتی ہے تو وہیں ہمیں فائدہ بھی حاصل ہوتا ہے، میں دوسروں سے بھی گزارش کروں گی کہ وہ بھی خون عطیہ کریں۔

وہیں تقریبا 55 مرتبہ خون عطیہ کر چکے پریم نارین وید کا کہنا تھا کہ مجھے اس خون عطیہ کیمپ کا انتظار رہتا ہے میں یہاں مسلسل آٹھویں بار پہنچا ہوں اور سال بھر انتظار کرتا ہوں کہ یہ کیمپ کب منعقد ہوگا اس لیے میں اپنے خون کی ایک یونٹ بچا کر رکھتا ہوں تاکہ اس کیمپ کو عطیہ کر سکوں۔

آواز گروپ کے شبیر حسین کا کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو اللہ تعالی نے رحمت للعالمین بنا کر بھیجا تھا اگر ہم انسانی رشتوں کو اگر خون کے ذریعے مضبوط کرتے ہیں تو یہ بھی ایک خوبصورت عمل ہے ویسے تو ہماری تنظیم 97 سے فلاحی کاموں میں سرگرم ہے لیکن منظم طریقے سے ہم گزشتہ 12 برسوں سے عید میلاد النبی کے موقع پر عید میلاد النبی کا پیغام انسانیت کے نام عنوان سے خون عطیہ کیمپ منعقد کر رہے ہیں آگے بھی ہماری کوشش انسانی فلاحی کاموں کرنے کی رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.