مبئی: فلمساز بونی کپور نے جمعرات کو اپنی آنجہانی اہلیہ اور لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی سوانح عمری کا اعلان کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اسے 'دی لائٖف آف اے لیجنڈ' کے نام سے شائع کیا جائے گا۔Biography on Sridevi
بونی نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ 'سری دیوی بہت بہادر تھیں۔ وہ سب سے زیادہ خوش تب ہوتی تھیں جب انہیں اپنے فن کو مداحوں کے ساتھ اسکرین پر شیئر کرنے کا موقع کا ملتا تھا لیکن وہ ایک انتہائی نجی شخص بھی تھیں'۔ یہ کتاب دھیرج کمار نے لکھی ہے جو اداکارہ کے بے حد قریب تھے اور وہ انہیں خاندان کا ایک فرد سمجھتی تھیں۔
-
Announcement @SrideviBKapoor @AuthorDhiraj @WestlandBooks @karthikavk @Blind_glass @LabyrinthAgency @SrideviMemoir pic.twitter.com/86NP6L5DXF
— Boney Kapoor (@BoneyKapoor) February 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Announcement @SrideviBKapoor @AuthorDhiraj @WestlandBooks @karthikavk @Blind_glass @LabyrinthAgency @SrideviMemoir pic.twitter.com/86NP6L5DXF
— Boney Kapoor (@BoneyKapoor) February 8, 2023Announcement @SrideviBKapoor @AuthorDhiraj @WestlandBooks @karthikavk @Blind_glass @LabyrinthAgency @SrideviMemoir pic.twitter.com/86NP6L5DXF
— Boney Kapoor (@BoneyKapoor) February 8, 2023
بونی مزید لکھتے ہیں کہ 'دھیرج کمار وہ ہیں جو اداکارہ کے نظر میں ایک فیملی کی طرح تھے۔ وہ ایک محقق، مصنف اور کالم نگار ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ وہ کتاب لکھ رہے ہیں جو ان کی غیر معمولی زندگی کی عکاسی کرے گا'
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اس کتاب میں سری دیوی کے تمام پورٹریٹ موجود ہوں گے۔ سری دیوی بھارتی فلم انڈسٹری کی سپراسٹار اداکارہ تھیں جن کا بھارتی سنیما میں بے مثال کیرئیر رہا۔ سری دیوی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز محض چار برس کی عمر میں تامل فلم سے کیا تھا۔ سال 1976 تک انہوں نے جنوبی ہند کی کئی فلموں میں بچوں کے کردار ادا کئے۔ بطور اداکارہ ان کی پہلی تمل فلم مندرو مودیچی تھی۔انہوں نے اپنے 50 برسوں کے فلمی کیرئیر کے دوران تمل، تیلگو، ملیالم، کنڑ اور ہندی فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔ انہیں پدم شری سے بھی نوازا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے نیشنل فلم ایوارڈز، ریاستی حکومت کے ایوارڈز اور بین الاقوامی ایوارڈز بھی حاصل کیے ہیں۔
سری دیوی 24 فروری 2018 کو اس دنیا کو الوداع کہہ گئیں۔ سری دیوی بالی وڈ کی ایسی اداکارہ تھیں جنہیں ناظرین کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔ جب بھی بالی وڈ کی تاریخ لکھی جائے گی، اس میں سری دیوی کا نام ضرور شامل کیا جائے گا۔