ETV Bharat / entertainment

Fatima Sana with Amir فاطمہ ثنا شیخ ایک بار پھر عامر خان کے ساتھ نظر آسکتی ہیں! - عامر خان اپنی پروڈکشن میں بننے والی ایک فلم

عامر خان کے ساتھ فلم دنگل میں اپنے کریئر کا شاندار آغاز کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ اب ایک مرتبہ پھر مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ سلور اسکرین پر نظر آسکتی ہیں۔ عامر خان اپنی پروڈکشن میں بننے والی ایک فلم میں فاطمہ ثنا شیخ کو سائن کرنے جارہے ہیں۔Super Hit Film Dangal,Amir Fatima affair

Fatima Sana Shaikh may once again be seen on the silver screen with Aamir Khan

author img

By UNI (United News of India)

Published : Oct 21, 2023, 10:40 AM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ایک بار پھر عامر خان کے ساتھ سلور اسکرین پر نظر آسکتی ہیں۔ عامر خان نے حال ہی میں اپنی پروڈکشن میں بننے والی پانچ فلموں کا ذکر کیا تھا۔ چرچا ہے کہ عامر نے اپنے پروڈکشن میں بننے والی ایک اور فلم کے لئے فاطمہ ثنا شیخ کو مرکزی اداکار کے طور پر منتخب کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ایک کامیڈی ڈرامہ فلم ہوگی۔ فلم کا ٹائٹل ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ اس فلم کو ادویت چندن ڈائریکٹ کریں گے۔ ادویت چندن فلم کی اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی سے شروع ہوگی۔ اس سے قبل عامر نے فاطمہ کو ملیالم فلم جئے جئے جئے جئے ہے کے ہندی ریمیک کے لیے سائن کیا تھا لیکن وہ فلم نہ بن سکی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان اور عامر خان پر فاطمہ ثنا شیخ نے یہ کہا

اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے سنہ 2016 میں عامر خان کے ساتھ فلم دنگل میں اپنے کیرئیر کا شاندار آغاز کیا تھا۔ اس فلم کے ریلیز کے بعد سے دونوں کے رشتوں کے حوالے سے کئی افواہیں سامنے آئی تھیں۔ حالانکہ عامر نے ان افواہوں پر کبھی توجہ نہیں دی، لیکن فاطمہ نے ان افواہوں کو پریشان کن بتایا کیونکہ وہ عامر کو ایک استاد اور دوست کی حیثیت سے دیکھتی ہیں۔ فاطمہ نے ایک میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'عامر کے ساتھ تعلقات والی افواہوں کی وجہ سے ان پر اثر پڑا ہے، جب انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے تو وہ خود کو عوام کے نظروں میں ایک برے شخص کے طور نہیں دیکھنا چاہتی۔

فاطمہ اب وکی کوشل، میگھنا گلزار کی سیم بہادر میں نظر آئیں گی۔ فلم میں وکی نے فیلڈ مارشل سیم مانیک شا کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فاطمہ کے پاس انوراگ باسو کی میٹرو ان دنوں بھی ہے۔ وہ اس وقت فلم پر کام کر رہی ہیں۔ فاطمہ اور انوراگ نے اس سے قبل 2020 کی فلم لڈو میں بھی ایک ساتھ کام کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.