ETV Bharat / entertainment

Sunny Deol Birthday سنی دیول نے اپنی مثبت اداکاری سے شائقین کے دلوں میں خاص مقام بنایا

فلم اداکار، ہدایت کار پروڈیوسر اور سیاست دان سنی دیول نے 100 سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے۔ انہیں دو مرتبہ قومی فلم ایوارڈ اور دو مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ National Film Award to Sunny Deol

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 9:42 AM IST

سنی دیول اپنی مثبت اداکاری سے شائقین کے دلوں میں خاص مقام بنایا

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنی دیول کا شمار ان منتخب اداکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً تین دہائیوں سے اپنی مثبت اداکاری سے شائقین کے دلوں میں آج بھی ایک خاص مقام بنارکھا ہے سنی دیول کی پیدائش 19 اکتوبر 1957 کو ہوئی تھی۔ اداکاری کا ہنر انہیں وارثت میں ملا۔ان کے والد دھرمیندر ہندی فلموں کے مشہور اداکار ہیں۔گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے سنی دیول اکثر اپنے والد کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتے تھے اس وجہ سے ان کا بھی رجحان فلموں کی جانب ہوگیا اور وہ بھی اداکار بننے کے خواب دیکھنے لگے۔ سنی نے اپنی ابتدائی تعلیم ممبئی سے پوری کی۔اس کے بعد انہوں نے انگلینڈ کے مشہور اولڈ بوائے تھیئٹر میں اداکاری کی تعلیم لی۔سنی نے اپنے کریئر کی شروعات اپنے والد کی بنائی فلم بے تاب سے کی۔1983میں راہل رویل کی ہدایت میں بنی یہ فلم سپر ہت ثٓابت ہوئی۔ Happy 55th Birthday Sunny Deol

فلم بے تاب کی کامیابی کے بعد سنی دیول کو سوہنی مہیوال،منزل منزل ،سنی جیسی زبردست فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن ان میں سے کوئی فلم ٹکٹ کھڑی پر کامیاب نہیں ہوسکی۔ 1985 میں سنی دیول کو ایک بار پھر سے راہل رویل کی ہدایت میں بنی فلم’ارجن‘میں کام کرنے کا موقع ملا جو ان کے کریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔فلم ارجن کی کامیابی کے بعد سنی کی شبیہ اینگری ینگ مین اسٹار کے طورپر بن گئی۔اس فلم کے بعد پروڈیوسر،ہدایت کاروں نے زیادہ فلموں میں سنی دیول کی اسی شبیہ کو پیش کیا۔ان فلموں میں سلطنت،ڈکیت ،یتیم،انتقام،پال کی دنیا جیسی فلمیں شامل ہیں۔ Sunny Deol Birthplace

سال 1990 میں ریلیز فلم’’گھایل‘‘سنی کے سنی کریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔فلم میں اپنی بہترین اداکاری کے لئے سنی دیول کو بہترین اداکار کے طوپر فلم فیئر کے ایوارڈ کے ساتھ ہی قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔1991 میں ریلیز ہوئی فلم ’نرسمہا‘سنی کے کرئیر کی سپرہٹ فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔این چندرا کی ہدایت میں بنی اس فلم میں سنی دیول کا کردار پوری طرح گرے شیڈ لئے ہوئے تھا،باوجود اس کے ان کی اداکاری شائقین کو پسند آگئی اور فلم سپر ہٹ ہوگئی۔ سال 1993میں ریلیز فلم ’دامنی‘سنی کے فلمی کریئر کی ایک اور اہم فلم ثابت ہوئی۔یوں تو یہ پوری فلم میناکشی شیشادری کے ارد گرد گھومتی ہے لیکن سنی نے اپنی بہترین اداکاری سے شائقین کا دل جیت لیا۔فلم میں اپنے دم دار کردار کے لئے وہ بہترین اداکار کے قومی ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ سے نوازے گئے۔

سال 1993سے 1996تک سنی کے کریئر کےلئے برا وقت ثابت ہوا۔اس دوران ان کی کئی فلمیں فلاپ ثابت ہوئیں۔ 1999میں سنی دیول نے فلم ’دل لگی‘ کے ذریعہ فلم سازی اور ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔سال 2001 میں ریلیز فلم’غدر ایک پریم کتھا‘ان کے فلمی کریئر کی بہتر فلم ثابت ہوئی۔حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور یہ فلم شائقین کو بے حد پسند آئی۔ساتھ ہی یہ فلم آل ٹائم ہٹ فلموں میں شمار کی گئی۔ علاوہ ازیں انہوں نے اپنے بیٹے کرن دیول کولے کر فلم پل پل دل کے پاس بھی بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: سنی دیول: اداکاری سے سیاست تک کا سفر

ان کی بہترین فلموں میں منزل منزل (1984ء)سویرے والی گاڑی (1986ء)سلطنت (1986ء)ڈکیت (1987ء)یتیم (1988ء)امتحان (1994ء)گھاتک (1996ء)سلاخیں (1998ء) اورفرض(2001ء) شامل ہیں۔ سنی دیول نے 23 اپریل 2019ء کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور بھارت کے عام انتخابات، 2019ء میں گورداس پور لوک سبھا حلقہ سے منتخب ہوئے۔ فلم اداکار، ہدایت کار پروڈیوسر اور سیاست دان سنی دیول نے 100 سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے۔ انہیں دو مرتبہ قومی فلم ایوارڈ اور دو مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازے گئے ۔ سنی آج بھی اسی جوش و خروش کے ساتھ فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں۔ Sunny Deol movies

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.