حیدرآباد: بالی ووڈ کی مشہور شخصیات امیتابھ بچن اور انوشکا شرما نے اس وقت سرخیوں میں جگہ بنائی جب انہوں نے کام پر پہنچنے کے لیے اپنی لگژری کاروں میں سواری کرنے سے انکار کرتے ہوئے موٹر سائیکل کا انتخاب کیا تاکہ وہ جلدی اپنے کام پر پہنچ سکیں۔ دونوں اداکاروں نے ممبئی ٹریفک سے بچنے کے لیے موٹر سائیکل کی سواری کی۔ جہاں بگ بی اتوار کو ایسا کرنے والے پہلے اداکار تھے، وہیں انوشکا کو پیر کی صبح موٹرسائیکل کی سواری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔Bike ride invites trouble for Big B
تاہم اداکاروں کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے شکایت کی کہ نہ تو اداکاروں نے اور نہ ہی موٹر سائیکل چلانے والوں نے ہیلمٹ پہنی ہے۔ ٹویٹر پر سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر اعتراض ظاہر کیا اور یہاں تک کہ ممبئی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں اس بارے میں جانکاری دی۔ پولیس نے ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہو ئے لکھا کہ ' ہم نے اسے ٹریفک برانچ کے ساتھ شیئر کیا ہے'۔
اتوار کو بگ بی نے ایک تصویر پوسٹ کی اور ممبئی ٹریفک کی شکایت کی۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ 'سواری کے لیے شکریہ دوست۔۔۔ آپ کو نہیں جانتا۔۔ لیکن آپ نے میری بات سنی اور کبھی نہ ختم ہونے والی ٹریفک جام سے بچتے ہوئے مجھے وقت پر کام پر پہنچادیا۔۔آپ کا شکریہ'۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن ناگ اشون کی فلم پروجیکٹ کے میں دیپیکا پڈوکون اور پربھاس کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ دو زبانوں میں ریلیز ہونے والی فلم ہے، جسے ہندی اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔ بگ بی ریبھو داس گپتا کی اگلی کورٹ روم ڈرامہ فلم سیکشن 84 میں بھی نظر آئیں گے۔ دوسری جانب انوشکا شرما اگلی بار پروسیت رائے کی اسپورٹس بائیوپک چکڑا ایکسپریس میں نظر آئیں گی، جس میں وہ کرکٹر جھولن گوسوامی کا کردار ادا کریں گی۔