ETV Bharat / entertainment

Amitabh Bachchan Accidentally Hurt Vinod Khanna امیتابھ بچن کا انکشاف، غلطی سے ونود کھنہ کو زخمی کیا تھا - امیتابھ بچن کے بی سی 14

کے بی سی کے حالیہ ایپی سوڈ میں امیتابھ بچن نے انکشاف کیا کہ انہوں نے غلطی سے ونود کھنہ کو زخمی کردیا تھا، جس کے لیے انہوں نے اداکار کی بیوی سے بھی معافی مانگی تھی۔ Amitabh Bachchan reveals he accidentally hurt Vinod Khanna

امیتابھ بچن کا انکشاف، غلطی سے ونود کھنہ کو زخمی کیا تھا

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 12:48 PM IST

امیتابھ بچن ٹیلی ویژن کوئز شو 'کون بنے گا کروڑ پتی' کے 14 ویں سیزن کی میزبانی کرتے ہوئے اپنے ساتھی اداکارؤں اور اپنے خاندان کے بارے میں کئی دلچسپ کہانیاں سناتے رہتے ہیں۔ شو کے حالیہ ایپی سوڈ کا ٹیزر سامنے آیا ہے، جس میں وہ ونود کھنہ کے بارے میں ایک انکشاف کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔Amitabh Bachchan reveals he accidentally hurt Vinod Khanna

کے بی سی کے 14ویں سیزن کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں شو کے کنٹیسٹنٹ سورج داس امیتابھ بچن سے فلم مقدر کا سکندر کے بارے میں ایک سوال کرتے ہیں، جس کے بعد بچن یہ انکشاف کرتے ہیں کہ مقدر کا سکندر کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے غلطی سے اپنے ساتھی اداکار ونود کھنہ کو زخمی کردیا تھا جس کی وجہ سے ونود کو 16 ٹانکے آئے تھے۔

کھیل کے دوران بچن، داس سے اپنی فلم مقدر کا سکندر کے ایک گانے کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔ اس سوال کا صحیح جواب دینے کے بعد داس بچن سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ سچ ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے ونود کھنہ پر گلاس پھینکا تھا جس سے انہیں چوٹ لگ گئی تھی اور اس وجہ سے انہیں 16 ٹانکے لگے تھے۔

داس کا جواب دیتے ہوئے بچن اس بارے میں تفصیل سے بتاتے ہیں۔ بچن کہتے ہیں کہ ' ہاں یہ درست ہے، یہ ایک غلطی تھی اور میں اس پر بہت معذرت خواہ ہوں'۔ اس شوٹ کے بارے میں امیتابھ بچن کہتے ہیں کہ ' ہم بار میں شراب پی رہے ہیں اور مجھے معلوم چلتا ہے کہ میری محبوبہ کسی اور سے محبت کرتی ہے، جس کی وجہ سے مجھے غصہ آتا ہے اور میں گلاس نیچے پھینک دیتا ہوں لیکن وہ غلطی سے ان کی ٹھوڑی پر لگ جاتی ہے۔ انہیں چوٹ لگی تھی۔ وہ میرے بہت گہرے دوست تھے اور ہم انہیں ہسپتال لے گئے اور ڈاکٹروں نے انہیں ٹانکے لگائے اور اس کے بعد میں انہیں ان کی بیوی کے پاس لے گیا۔ میں نے اس حادثہ کے لیے ان کی بیوی سے بھی معافی مانگی'۔

امیتابھ بچن کے فلموں پر نظر ڈالیں تو انہیں آخری بار فلم گڈبائے میں دیکھا گیا تھا۔ وہ آئندہ سورج برجاتیہ کی فلم اونچائی میں انوپم کھیر، بومن ایرانی، پرینیتی چوپڑا، نینا گپتا، سریکا اور ڈینی ڈینزونگپا کے ساتھ نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: رجنی کانت سے لے کر اکشے کمار تک ان مشہور ہستیوں نے امیتابھ بچن کو سالگرہ کی مبارکباد دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.