ETV Bharat / entertainment

Amitabh Bachchan Gets x Security سلمان خان کے بعد امیتابھ بچن کو ایکس زمرے کی سیکیورٹی ملی

ممبئی پولیس میگا اسٹار امیتابھ بچن کو ایکس سیکیورٹی دینے جا رہی ہے۔ ممبئی پولیس نے سلمان خان کو وائی پلس، اکشے کمار اور انوپم کھیر کو ایکس زمرے کی سیکیورٹی دی ہے۔Amitabh Bachchan Gets x Security

سلمان خان کے بعد امیتابھ بچن کو ایکس زمرے کی سیکورٹی ملی

author img

By

Published : Nov 2, 2022, 4:09 PM IST

ممبئی: ممبئی پولیس امیتابھ بچن کی سیکیورٹی کو بڑھاتے ہوئے انہیں ایکس زمرے کی سیکیورٹی فراہم کرنے جارہی ہے۔ اس وقت بگ بی کو ممبئی پولس سے عام سیکیورٹی مل رہی تھی۔ گزشتہ روز ممبئی پولیس نے سلمان خان کو وائی پلس زمرے کی سیکیورٹی فراہم کی تھی۔Amitabh Bachchan Gets x Security

آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی آمیز خط وصول ہونے کے پولیس نے ان کی سیکوورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے ممبئی پولیس نے انہیں وائی پلس سیکوورٹی دی تھی۔ دراصل سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد مہاراشٹر حکومت نے یہ فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی بالی ووڈ کے دو اداکاروں اکشے کمار اور انوپم کھیر کو ایکس زمرے کی سیکیورٹی ملی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ گلوکار موسی والا کے قتل کے بعد انکشاف ہوا تھا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان بھی لارنس بشنوئی گینگ کے نشانے پر ہیں۔ اس کے بعد ممبئی پولیس الرٹ ہوگئی اور اداکار کی سیکیورٹی میں کوئی کوتاہی نہیں چھوڑی۔ اب یکم نومبر کو ممبئی پولیس نے انہیں وائی پلس سیکیورٹی فراہم کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار اور انوپم کھیر کو ایکس زمرے کی سیکیورٹی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Salman Khan Gets Y+ Security بشنوئی گینگ سے دھمکی ملنے کے بعد سلمان خان کو وائی پلس سیکیورٹی ملی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.