حیدرآباد (تلنگانہ): پورے ملک میں 'پشا : دی رائز کی کامیابی کے بعد اداکار اللو ارجن اور رشمیکا مندانا فلم کے دوسرے پارٹ 'پشپا : دی رول' کی شوٹنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ فلم کی شوٹنگ سے قبل پیر کے روز فلم کے سیٹ پر پوجا کی گئی۔ اس تقریب کی تصاویر انٹرنیٹ پر بڑے پیمانے پر شیئر ہو رہی ہیں۔Pushpa 2 Shooting Started
ٹویٹر پر اللو ارجن کے ایک فین کلب پیج نے تقریب کی ایک تصویر شیئر کی۔ اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ' پشپا دی رول کے لیے پوجا کی تقریب رکھی گئی ہے۔ فلم کے سیٹ میں اللو ارجن غیر حاضر ہیں'۔ وہیں فلم کی مرکزی اداکارہ رشمیکا مندانا کو فلم کے دیگر عملے کے ساتھ دیکھا گیا، جہاں وہ دیسی لباس میں نظر آرہی ہیں۔اہم اس تصویر میں اللو ارجن نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ وہ فی الحا بگ ایپل میں انڈیا ڈے کی تقریب کے لیے نیویارک میں ہیں۔
اس سے قبل فلم کے میکرز نے ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پشپا کا سیکوئل شوٹنگ کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پیر 22 اگست کو ایک خصوصی پوجا ہوگی۔ 'پشپا: دی رائز، ایک ایکشن تفریحی فلم جس کی ہدایت کاری سوکمار نے کی ہے، جو 17 دسمبر 2021 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کو بہت پذیرائی ملی ہے۔ اسے متمسیٹی میڈیا کے ساتھ مل کر میتھری مووی میکرز کے نوین یرنی اور وائی روی شنکر نے تیار کیا ہے۔
فلم میں اللو ارجن نے پشپا راج کا کردار ادا کیا ہے، وہیں رشمیکا مندانا سریولی کے کردار میں نظر آئی ہیں۔ دنیا بھر کے ٹکٹ کھڑکی میں اس فلم نے زبردست کمائی کی ہے۔ اس فلم کو مختلف زبان میں ریلیز گیا ہے۔ باکس آفس پر زبردست کمائی کرنے کے بعد فلم کے ہندی ورژن کو بھی ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کردیا گیا۔