ETV Bharat / entertainment

Anant Ambani's Engagement bash اننت امبانی کی منگنی تقریب میں عالیہ اور رنبیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آئے

author img

By

Published : Dec 30, 2022, 10:46 AM IST

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے جمعرات کے روز اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی منگنی کا جشن منانے کے لیے انٹیلیا میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں شرکت کی۔Anant Ambani's Engagement bash

اننت امبانی کی منگنی تقریب میں عالیہ اور رنبیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آئے

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نومبر میں اپنی بیٹی راحہ کی پیدائش کے بعد پہلی بار ایک ساتھ کسی تقریب میں شرکت کرتے نظر آئے۔ جوڑے نے جمعرات کو مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ منگنی کا جشن منانے کے لیے ان کی رہائش گاہ اینٹیلیا میں منعقد کی گئی شاندار تقریب میں شرکت کی ۔Anant Ambani's Engagement bash

اینیٹیلیا میں منعقدہ ستاروں سے سجی اس تقریب میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آئے۔ جہاں رنبیر کو چیک جیکٹ کے ساتھ کالے رنگ کے کرتے اور پاجامے میں دیکھا گیا وہیں عالیہ نیلے رنگ کے خوبصورت شرارے میں نظر آئیں۔ اس سادگی میں عالیہ کمال کی نظر آرہی تھیں۔ بعد میں اس جوڑے کو برہمسترا کے ہدایتکار اور اپنےدوست آیان مکھرجی کے ساتھ بھی دیکھا گیا۔

رنبیر اور عالیہ کی پارٹی میں انٹری کرتے ہوئے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ دونوں کے مداحوں نے انہیں ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے لکھا کہ 'وہ بہت اچھے لگ رہے ہیں'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' پورے ایونٹ کی واحد خاص بات رنبیر اور عالیہ ہی رہے'۔ ایک اور شخص نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' وہ ایک ساتھ کتنے پیارے لگ رہے ہیں'۔ وہیں مداحوں نے انہیں 'پسندیدہ جوڑا' اور 'خوبصورت جوڑا' بھی کہا۔

عالیہ اور رنبیر کو حال ہی میں کرسمس ڈنر کے لیے سونی رازدان اور کنال کپور کی رہائش گاہ پر دیکھا گیا تھا۔ عالیہ نے اپنی کرسمس پارٹی کی کئی تصاویر بھی شیئر کی تھی جس میں وہ بھٹ اور کپور خاندان کے افراد کے ساتھ کرسمس تہوار سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔ اس تقریب میں انہیں سرخ رنگ کی لباس میں دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر نے 6 نومبر کو اپنی بیٹی کا استقبال کیا۔ بیٹی کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے عالیہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ لکھا کہ 'اور ہماری زندگی کی سب سے اچھی خبر آگئی ہے۔ ہماری بچی ہمارے پاس آگئی ہے۔ اور وہ کتنی جادوئی لڑکی ہے۔ ہم والدین بن کر محبت سے بھر گئے ہیں'۔ جوڑے نے اس سال جون میں اپنے حمل کا اعلان کیا تھا۔ برہمسترا جوڑے نے برسوں کی ڈیٹنگ کے بعد 14 اپریل 2022 کو شادی کی۔

مزید پڑھیں:عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر اپنی ان دیکھی تصاویر شیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.