ETV Bharat / entertainment

Brahmastra Trailer Out: عالیہ اور رنبیر کی پہلی فلم ' برہمسترا' کا ٹریلر ریلیز - برہمسترا ٹریلر ریلیز

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ایک ساتھ پہلی فلم ' برہمسترا' کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، دیکھیں بالی ووڈ کی یہ جوڑی بڑے پردے پر کیا دھوم مچانے والی ہے۔۔۔Brahmastra Trailer Out

عالیہ اور رنبیر کی پہلی فلم ' برہمسترا' کا ٹریلر ریلیز

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 10:10 AM IST

حیدرآباد:عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے مداحوں جس چیز کا بے صبری سے انتظار تھا وہ اب ختم ہوتا ہے کیونکہ بدھ کے روز یعنی 15 جون کو اس جوڑی کی پہلی افسانوی فلم ' برہمسترا' کا ٹریلر آخر کار ریلیز کردیا گیا ہے۔اس سے قبل فلم کے تمام کرداروں کے موشن پوسٹرز باری باری جاری کیے گئے تھے۔ آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔ فلم رواں سال ریلیز ہوگی۔ Brahmastra Trailer Out

ڈھائی منٹ کے ٹریلر میں رنبیر کپور کا دمدار کردار نظر آرہا ہے۔ ٹریلر کو دیکھنے سے معلوم ہورہا ہے کہ وہ ' اگنی استر' ہیں اور ان کے پاس ایک غیبی طاقت ہے۔ ساتھ ہی ٹریلر میں عالیہ اور رنبیر کے درمیان رومانس بھی دیکھا جا رہا ہے۔ وہیں امیتابھ بچن اور ناگارجن بھی ایک زبردست کردار میں نظر آرہے ہیں۔ وہیں مونی رائے فلم میں ایک منفی کردار ادا کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

مداحوں کو طویل وقت سے برہمسترا کے ٹریلر کا انتظار تھا، حالانکہ اس سے قبل عالیہ بھٹ نے فلم کا ایک ٹیزر بھی شیئر کیا تھا، جس میں امیتابھ بچن، ناگارجن، رنبیر کپور اور مونی رائے سمیت فلم کے تمام اہم کردار کی جھلک شائقین کو دیکھنے کو مل گئی تھی۔

عالیہ بھٹ نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'صرف 100 دن بعد فلم کا پہلا حصہ آپ کے سامنے ہوگا.. فلم کا ٹریلر 15 جون کو ریلیز ہونے جا رہا ہے'۔ فلم کے پہلے حصے کا آخری شیڈول کاشی (وارنسی) میں مکمل کیا گیا تھا۔

ہدایتکار آیان مکھرجی نے فلم کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے لکھ اہے کہ ' برہمسترا کا ٹریلر۔ 9 ستمبر کو ہم آنے والے ہیں'۔

واضح رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر آیان مکھرجی اور لیڈ اسٹار کاسٹ عالیہ بھٹ اور رنبیر سنگھ نے شوٹنگ ختم کرکے کاشی مندر کا دورہ کیا تھا۔ فلم کی شوٹنگ کو مکمل کرنے میں تقریبا پانچ سال لگے ہیں۔ یہ فلم رواں سال 9 ستمبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ قدرتی خوبصورتی سے پرلطف ہوتے ہوئے، دیکھیں تصاویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.