ممبئی: اداکار علی فضل نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے مقبول کرائم ڈرامہ سیریز "مرزا پور" کے تیسرے سیزن کے لیے ریہرسل شروع کر دی ہے۔ رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کے ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کیا گیا پرائم ویڈیو سیریز کا پہلا سیزن 2018 میں ہوا۔ سال 2020 میں ریلیز ہوا دوسرا سیزن بھارت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوز میں سے ایک تھا۔Mirzapur season 3 Release Date
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
علی فضل نے اس شو میں گینگسٹر گڈو پنڈت کا کردار کیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے شو کے تیسرے سیزن کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے انسٹاگرام میں ایک تصویر پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ علی فضل نے لکھا ہے کہ ' اور وقت شروع ہوتا ہے! تیاری، ریہرسل، پڑھنا۔ لاٹھی لاکڑ نہیں، اب نیچے سے جوتے اور اوپر سے بندوقیں فائر ہوں گی۔ لگاؤ ہاتھ کماؤ کن ٹاپ! گڈو آ رہا ہے اپنے آپ'۔ Ali Fazal in Mirzapur 3
مرزا پور میں میں پنکج ترپاٹھی، شویتا ترپاٹھی شرما، رسیکا دُگل، ہرشیتا شیکھر گور کے علاوہ امیت سیال، انجم شرما، شیبا چڈھا، مانو رشی چڈھا اور راجیش تیلانگ مرکزی کردار میں ہیں۔ شو کے دوسرے سیزن میں نئے کرداروں کو بھی متعارف کرایا گیا تھا، جنہیں اداکار وجے ورما، پریانشو پنیولی اور ایشا تلوار نے ادا کیا۔
مزید پڑھیں: Kangana Ranaut on Marriage: افواہوں کی وجہ سے دولہا نہیں مل رہا ہے، کنگنا رناوت