ETV Bharat / entertainment

Thank God Trailer Release: اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم 'تھینک گاڈ' کا ٹریلر جاری - اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم تھینک گاڈ

اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم 'تھینک گاڈ' کا ٹریلر جمعہ کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔Thank God Trailer Release

اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم 'تھینک گاڈ' کا ٹریلر جاری

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 12:31 PM IST

حیدرآباد: اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم 'تھینک گاڈ' کا ٹریلر آج یعنی جمعہ کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ٹریلر میں اجے اور سدھارتھ کی جوڑی مزاحیہ کردار میں نظر آرہی ہے۔فلم میں راکل پریت سنگھ بھی اہم کردار میں ہیں۔ گزشتہ روز اجے دیوگن نے فلم 'تھینک گاڈ' سے اپنا پہلا لک پوسٹر جاری کیا تھا، جس میں اجے سوٹ بوٹ اور داڑھی میں نظر آ رہے ہیں۔ Thank God Trailer Release

تین منٹ کے دورانیے کے اس ٹریلر کی شروعات سدھارتھ ملہوترا سے ہوتی ہے جن کی گاڑی ایک حادثہ کا شکار ہوجاتی ہے اور وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہوتے ہیں۔ اس درمیان ان کی روح بھگوان چترگپت کے پاس پہنچ جاتی ہے جو سدھارتھ کے ثواب و گناہ کا حساب لیتے ہیں۔ بھگوان چترگپت کا کردار ادا کر رہے اجے دیوگن بالکل جدید زمانے کا روپ اختیار کیے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فلم کی پوسٹر کی طرح ٹریلر میں بھی اجے بالکل سوٹ، بوٹ اور چشمے میں نظر آرہے ہیں۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

خیال رہے کہ گزشتہ روز اجے نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'اس دیوالی آپ اور آپ کی فیملی کے ساتھ گیم کھیلنے چترگپت آرہے ہیں، ٹریلر کل آئے گا، فلم 25 اکتوبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی'۔

فلم تھینک گاڈ ایک رومانٹک کامیڈی ڈرامہ طرز پر تیار کی گئی فلم ہے۔ فلم کے ہدایت کار اندرا کمار ہیں جنہوں نے فلم 'مستی' اور 'ٹوٹل دھمال' جیسی فلمیں بنائی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اجے دیوگن ہوم پروڈکشن فلم 'رن وے-34' میں نظر آئے تھے، جس میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن اور راکل پریت سنگھ مرکزی کردار میں تھے۔ یہ فلم 29 اپریل کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کو ناقدین کی جانب سے سراہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Thank God First look: اجے دیوگن کی آئندہ فلم 'تھینک گاڈ' کی پہلی جھلک سامنے آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.