ETV Bharat / entertainment

Aditya Roy Kapoor on Fan That Tried To Kiss Him: آدتیہ رائے کپور نے خاتون مداح کی جانب سے بوسہ دیے جانے پر کھل کر بات چیت کی - مداح کے بوسہ دینے پر آدتیہ رائے کپور

آدتیہ رائے کپور نے دی نائٹ منیجر کی ممبئی میں اسکریننگ کے دوران پیش آئے اس واقعہ کے بارے میں بات کی جب ایک مداح نے زبردستی ان کا بوسہ لینے کی کوشش کی۔ آدتیہ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہر مداح کا محبت کا اظہار کرنے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے۔ اس لیے انہیں اس طرح کے واقعہ کی زیادہ فکر نہیں ہوتی۔

آدتیہ رائے کپور نے خاتون مداح کی جانب سے بوسہ دیے جانے پر کھل کر بات چیت کی

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 2:02 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار آدتیہ رائے کپور کی خوبصورتی اور اداکاری پر لاکھوں لوگ فدا ہیں، خاص طور پر خواتین کے درمیان اداکار زیادہ مقبولیت رکھتے ہیں۔ حال ہی میں سرخیوں میں جگہ بنانے والے ایک واقعہ کو دیکھنے کے بعد ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ خواتین ان کے لیے پاگل ہیں۔ حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹفارم پر ریلیز ہونے والی ان کی پہلی ویب سیریز دی نائٹ مینیجر کی اسکریننگ کے دوان ایک خاتون مداح نے انہیں زبردستی بوسہ دینے کی کوشش کی۔ تاہم اداکار اپنی خواتین مداحوں کی جانب سے ملنے والی توجہ سے لاعلم اور حیران نہیں ہیں۔Aditya Roy Kapoor on fan that tried to kiss him

جب اداکار سے پوچھا گیا کہ وہ اس واقعہ کو کیسے دیکھتے ہیں تو آدتیہ نے کہا کہ وہ اس سے زیادہ پریشان نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو صحیح طریقے سے سنبھالنے کی ضرورت ہے اور انہوں نے بالکل ایسا ہی کیا جب ایک لڑکی نے آدتیہ کا چہرہ پکڑ لیا اور اسکریننگ کے موقع پر انہیں چومنے کی کوشش کی۔ اس واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے آدتیہ نے کہا کہ جس مداح نے ان کے ساتھ یہ حد پار کرنے کی کوشش کی وہ کافی ' مضبوط' تھیں

37 سالہ اداکار نے کہا کہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ اس قسم کی توجہ کی وجہ کیا ہے اور اس لیے وہ اس کی تنقید نہیں کرتے۔ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ' مداحوں کے پاس اپنی محبت کا اظہار کرنے کا اپنا الگ طریقہ ہوتا ہے اور وہ خاتون اپنی محبت کا اظہار مخصوص انداز میں کرنا چاہتی تھیں۔ کپور نے کہا کہ اس واقعہ کو نہایت ہی حساس طریقے سے سنبھالنا تھا، جو میں نے کیا اور اس واقعہ میں ایسا کچھ نہیں تھا جو انہیں سونے نہ دے۔

واضح رہے کہ آدتیہ انورگ باسو کی فلم میٹرو ان دنوں میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں سارہ علی خان بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم ایک اینتھولوجی ہے جو رشتوں کی تلخ کہانیوں کو بیان کرے گی۔ آدتیہ اور سارہ کے علاوہ میٹرو ان دنوں میں انوپم کھیر، نینا گپتا، پنکج ترپاٹھی، کونکنا سین شرما، فاطمہ ثنا شیخ، اور علی فضل بھی مرکزی کرداروں میں ہیں۔ ٹی سیریز کی طرف سے پروڈیوس کردہ یہ فلم 8 دسمبر 2023 کو بڑے پردے پر آئے گی۔

مزید پڑھیں:Fan Tries to Kiss Aditya Roy Kapoor: خاتون مداح نے اداکار آدتیہ رائے کپور کو زبردستی چومنے کی کوشش کی، دیکھیں ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.