اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ' پہلے مرحلے کے چار پارلیمانی حلقوں میں کل انتخابات ہوں گے جس کی پوری تیاری کر لی گئی ہے، جس کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ان چار پارلیمانی حلقوں کے لیے 7 ہزار 486 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ ماؤنواز متاثرہ علاقوں ووٹنگ صبح سات بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے، مزید دو فوجی ہیلی کاپٹر سے ان علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جائے گی'۔ کسی بھی ایمرجنسی کے لیے گیا ائیرپورٹ پر ائیر ایمبولینس تعینات رہیں گے۔