اس میٹنگ میں راہل گاندھی شکست کی ذمے داری لیتے ہوئے استعفیٰ کی پیشکش کر سکتے ہیں۔
اس میٹنگ میں سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور پارٹی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کے علاوہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے دیگر اراکین شامل ہو سکتے ہیں۔
کانگریس کے ایک سینئر رہنما نے اس میٹنگ کے بارے میں کہا کہ سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں ہار کی اہم وجوہات پر غور کیا جائے گا اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے بھی اہم اقدامات لیے جاسکتے ہیں۔
غورطلب ہے کہ عام انتخاب 2014 میں 44 سیٹیں جیتنے والی پارٹی، اس بار کے انتخابات میں بھی بہتر مظاہرہ نہیں کرسکی اور محض 52 سیٹیں ہی ملیں۔