ETV Bharat / elections

'مودی کے چہرے پر شکست کے آثار' - راہل گاندھی

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ملک کی معیشت کو برباد کر دیا۔

راہل گاندھی کی پریس کانفرنس، متعلقہ تصویر
author img

By

Published : May 4, 2019, 11:31 AM IST

Updated : May 4, 2019, 12:58 PM IST

کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ انہوں نے پانچ سال میں ملک کی معیشت کو برباد کیا ، بدعنوانی کو پناہ دی اور کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کو نظر انداز کیا ہے۔ ملک کے عوام نے انہیں اقتدار سے باہر کا راستہ دکھانے کا ذہن بنا لیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کانگریس ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی الیکشن ہار رہی ہے۔ مسٹر مودی کے چہرے پر نصف انتخابات ختم ہونے کے بعد یہ صاف دکھائی دے رہا ہے۔

راہل گاندھی کی پریس کانفرنس، متعلقہ ویڈیو

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کے عوام کو اذیت دی ہے، سماج کو بانٹنے کا کام کیا ہے اور عالمی سطح پر ملک کی شبیہ کو خراب کیا ہے، لہذا ملک کے عوام انہیں سبق سکھانے جا رہےہیں۔ ان کی حکومت چند دنوں کی مہمان رہ گئی ہے۔کانگریس صدر نے کہا کہ مسٹر مودی اور آر ایس ایس کے کام کرنے کا طریقہ، نیتی آیوگ، الیکشن کمیشن، ریزرو بینک اور سپریم کورٹ جیسے آئینی اداروں پر دباؤ بنا کر کام کرنے کا ہے۔ الیکشن کمیشن بھی ان کے کام کرنے کے اسی طریقے سے متاثر نظر آ رہا ہے اور اس وجہ سے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں وہ کافی کمزور نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے دعوی کرتے ہوئے کہا ،'کانگریس کے برسر اقتدار میں آتے ہی سالانہ 22 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کی گارنٹی دیتا ہوں۔
انہوں نے وزیر اعظم مودی پر فوج کے ساتھ سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا:' فوج بھارت کی ہے، نہ کہ کسی خاص شخصیت کی'۔

انہوں نے مودی حکومت پر رفائل ڈیل میں 30 ہزار کروڑ کی بدعنوانی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ 'چوکیدار چور ہے پارٹی کا نعرہ ہے'۔

راہل گاندھی نے کہا کہ 'رافیل معاملہ سپریم کورٹ میں چل رہا ہے اور میں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی تنقید کی جس کی وجہ سے میں نے معافی مانگی۔ لیکن میں نے بی جے پی یا مودی سے معافی نہیں مانگی۔ چوکیدار چور ہے کا نعرہ ہمارا جاری رہے گا'۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : May 4, 2019, 12:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.