بارہمولہ میں کانگریس کے انتخابی جلسے میں پارٹی کے رہنما سیف الدین سوز نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی آرٹیکل 35 اے کے دفاع کے لیے ہر ممکن کوشش کرےگی۔
اس موقع پر انھوں نے لوگوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ 'عوام بی جے پی کو شکست دینے کے لیے کانگریس کا ساتھ دیں تاکہ ملک میں پھر سے امن قائم ہو'۔