ETV Bharat / elections

چھتیس گڑھ میں آئی ای ڈی دھماکہ - چھتیس گڑھ میں آئی ای ڈی دھماکہ

ریاست چھتیس گڑھ کے بَستر پارلیمانی حلقے میں آج ہورہی ووٹنگ کے دوران نارائن پور ضلع میں نکسلیوں نے ووٹنگ کو متاثر کرنے کے لئے آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔ حالانکہ اس میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : Apr 11, 2019, 2:18 PM IST

نکسلی متاثر علاقوں میں دہشت پھیلانے کےلئے جگہ جگہ دھماکے اور پرچے پھینک رہے ہیں۔نکسلیوں نے ووٹروں کو ڈرانے کے لئے ضلع کے دنڈون پولنگ بوتھ سے دو کلومیٹر دور آئی ای ڈی دھماکہ کیا،اس میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔

ضلع کے کواکونڈا تھانہ علاقے کے شیام گری پولنگ بوتھ کے نزدیک نکسلیوں نے کژیر مقدار میں الیکشن کا بائیکاٹ کرنے سے متعلق بینر پوسٹر لگاکر ووٹروں کو ڈرانے کی کوشش کی،اس کے باوجود یہاں ووٹروں کی لمبی لائن لگی رہی۔

ادھر بیجاپور ضلع کے بیدرے تھانہ علاقے میں ایریا ڈومنیشن کےلئے نکلی پولیس پارٹی نے ،ہتھار سمیت چار نکلسیوں کو گرفتار کیا۔ماڈ ڈیویژن کے نکسلیوں کےقبضے سے تین بندوقیں ،آئی ای ڈی اور دیگر دھماکہ خیز اشیا برآمد کی گئی ہے۔ سکما ضلع کے دورناپال تھانہ علاقے میں دیورپلی روڈ پرنکلیون نے درخت گرا دیا،تاکہ ووٹر ووٹ دینے نہ جاپائیں۔

دنتے واڑا ضلع کے کواکونڈا میں نو اپریل کو شیام گری میں نکسلیوں کے ذریعہ کئےگئے بارودی سرنگ دھماکے میں دنتے واڑا رکن اسمبلی بھیما منڈاوی سمیت دیگر چار پولیس جوان شہید ہوگئے تھے۔اس مقام پر پولیس نے سرچنگ کے دوران پھر سے 40کلو کی بارودی سرنگ برآمد کی ہے۔جو ووٹنگ مراکز کو نقصان پہنچانے کی نیت سے لگائی گئی تھی۔پولیس کے بم کو ناکارہ کرنے والے دستے نے اس آئی ای ڈی کو بھی ناکارہ کردیا ہے۔

Intro:Body:

Etv News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.