ETV Bharat / elections

مودی احسان فراموش ہیں: اجے اگروال - election

سنہ 2014 کے لوک سبھا الیکشن میں رائے بریلی سے سونیا گاندھی کے خلاف الیکشن لڑنے والے بی جے پی رہنما اور سپریم کورٹ کے وکیل اجے اگروال نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر انہیں احسان فراموش قرار دیا ہے۔

اجے اگروال نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر انہیں احسان فراموش بتایا
author img

By

Published : Apr 14, 2019, 3:27 PM IST

انہوں نے خط میں لکھا اگر میں نے گجرات الیکشن کے دوران منی شنکر ایئر کے جنگ پورا واقع گھر پر چھ دسمبر 2018 کی شام پاکستانی افسران کےساتھ سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ہوئی میٹنگ کا انکشاف نہ کیاہوتا تو بی جے پی یہ الیکشن شاید ہار جاتی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے بعد میں منی شنکر ایئر کے گھر ہوئی اس میٹنگ کو ملک کی سکیورٹی سے منسلک کرتے ہوئے ریلیوں میں اس کو شامل کیا تھا۔ ان کی تقاریر میں اس کا ذکر ہے، اس کی وجہ سے ووٹ کی پولرائزیشن کی وجہ سے بی جے پی ہارتے ہوئے بھی گجرات الیکشن جیتنے میں کامیاب رہی۔ اگروال کے مطابق خود سنگھ کے اعلیٰ رہنما بھی یہ بات قبول کرتے ہیں۔

اپنے دعوے کی حمایت میں اجے اگروال نے آر ایس ایس کے رکن کے ساتھ فون پر ہوئی مبینہ بات چیت کا آڈیو بھی جاری کیا ہے۔

جس میں دتا ترویہ مبینہ طور پر یہ کہتے سنے جاسکتے ہیں کہ اس انکشاف(پاک ہائی کمشنر کے ساتھ منموہن سنگھ کی میٹنگ) نے بی جے پی کو گجرات فتح کرادیا۔ اجے اگروال نے وزیر اعظم مودی کو تحریر خط میں دعویٰ کیا کہ اگر آزادانہ انتخابات ہوں گے تو آپ جو چار سو سیٹوں کا دعویٰ کررہے ہیں اس کی جگہ ملک بھر میں صرف 40 سیٹوں پر بھی سمٹ سکتے ہیں۔ یہ صدمہ جھیلنے کے لیے آپ تیار رہیں، بات چیت میں اجے اگروال نے کہا کہ انہوں نے بہت مایوسی انداز سے یہ خط پی ایم مودی کو تحریر کی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.