ETV Bharat / crime

Encounter in Rangret: سری نگر میں انکاؤنٹر، دو عسکریت پسند ہلاک - Militants Killed in an Encounter

سری نگر میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم Clash Between Security Forces and Militants میں دو عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

Encounter in Rangret
Encounter in Rangret
author img

By

Published : Dec 13, 2021, 1:19 PM IST

Updated : Dec 13, 2021, 4:56 PM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے رنگریٹ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم آرائی اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ جس کے نتیجے میں دو عسکریت پسند ہلاک Militants Killed in Encounter ہوئے ہیں۔

سری نگر میں انکاؤنٹر

ایک سینیئر پولیس آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'باوثوق ذرائع کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ علاقے میں دو عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔ جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی گئی۔

سری نگر میں انکاؤنٹر

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'جب سکیورٹی فورسز مشتبہ جگہ پہنچے تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے گولیاں چلائی۔ جس کی جوابی کارروائی کے دوران دو عسکریت پسند ہلاک کیے گئے۔ فی الحال اُن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

وہیں تصادم ختم ہونے کے بعد علاقے میں پتھراؤ اور نعرے بازی بھی ہوئی جس پر قابو پانے کے لیے پولیس کو آنسو گیس کے گولے کا استعمال کرنا پڑا۔

مقامی لوگوں نے تصادم پر اپنے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'اتنی جلدی تصادم آرائی ختم نہیں ہوتی۔ پولیس ان لڑکوں کو گرفتار بھی کرسکتی تھی، انہیں ہلاک کیوں کیا گیا؟

Last Updated : Dec 13, 2021, 4:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.