ETV Bharat / crime

Trinamool Youth Congress: ٹی ایم سی کے رہنما محرم شیخ کا گولی مار کر قتل - Muharram Sheikh shot dead

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کیننگ تھانہ کے تحت سونا مکھ گرام پنچایت کے ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر محرم شیخ کو ان کے گھر کے سامنے گولی مار دی گئی. اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی.

ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما محرم شیخ کا گولی مار کر قتل

author img

By

Published : Nov 21, 2021, 10:41 AM IST

جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ تھانہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما ( Trinamool Youth Congress leader Muharram Sheikh ) محرم شیخ کو ان کے ہی گھر کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا. جس کے سبب علاقے میں کشیدگی پھیل گئی.

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ تھانہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما کو ان کے ہی گھر کے سامنے گولی مار دی. ہسپتال لے جانے کے دوران ان کی موت ہوگئی.

ترنمول کانگریس کے یوتھ رہنما کو شدید زخمی حالت میں پہلے کیننگ محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا. تشویشناک حالت میں انہیں کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی.

ذرائع کے مطابق کیننگ تھانہ کے تحت سونا مکھ گرام پنچایت کے ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر محرم شیخ کو ان کے گھر کے سامنے گولی مار دی گئی. اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی.

پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے. شرپسندوں کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد ہی ڈھونڈ نکالا جائے گا.

پولیس نے مزید کہا کہ یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ محرم شیخ کے قتل کے یچھے پر کون لوگ ہیں اور ان کا مقصد کیا ہے. یہ کوئی سیاسی رنجش کا نتیجہ تو نہیں.

یہ بھی پڑھیں:

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے حامیوں نے اپنے رہنما پر ہوئے حملے کے خلاف احتجاج کیا اور ناکہ بندی کردی. انہوں نے اس معاملے میں ملوث لوگوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا.

ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان الزام اتراشی کا سلسلہ جاری ہے. ترنمول کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے حامیوں نے محرم شیخ کو قتل کیا ہے.

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے محرم شیخ کو مارا گیا ہے.

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.