ETV Bharat / crime

Road Accident in Sonipat: سڑک حادثے میں میڈیکل کے تین طلبا کی موت، تین زخمی - سونی پت میں سڑک حادثہ

سونی پت سے میرٹھ-جھجر جارہی قومی شاہراہ پر گزشتہ رات ایک تیز رفتار کار بیریکیڈس سے ٹکرا گئی، کار میں سوار روہتک پی جی آئی سے ایم بی بی ایس کر رہے 3 طلبا کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ تین شدید زخمی ہیں۔ Three medical students killed, three injured in road accident

سڑک حادثے میں میڈیکل کے تین طلبا کی موت، تین زخمی

author img

By

Published : Jun 23, 2022, 9:59 PM IST

سونی پت: ہریانہ کے ضلع سونی پت میں گزشتہ دیر رات ایک تیز رفتار کار بیریکیڈس سے ٹکرا گئی، کار میں سوار 6 افراد میں سے 3 افراد زندہ جل گئے جبکہ تین شدید زخمی ہیں۔ یہ حادثہ سونی پت سے میرٹھ-جھجر جانے والی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق کار میں سوار سبھی نوجوان ایم بی بی ایس کے طالب علم ہیں۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے تینوں نوجوان روہتک پی جی آئی سے ایم بی بی ایس کر رہے تھے جس کی شناخت ہریانہ کے نارنول کے رہائشی پلکت، ریواڑی کے سندیش اور گروگرام کے روہت کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی طلباء کے نام انکت، نارویر اور سومبیر ہے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

تینوں زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے، جو پی جی آئی روہتک میں زیر علاج ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تمام طلباء روہتک کے پی جی آئی سے کار میں سوار ہوکر ہریدوار گھومنے جا رہے تھے اسی دوران یہ واقعہ سونی پت میں پیش آیا، فی الحال پولیس تینوں متوفی کے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سونی پت کے سرکاری اسپتال بھیج دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.