دکان بند کرنے کے بعد یہاں پر نعرے بازی کی گئی۔ معاملہ بڑتا دیکھ کر علاقے کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد کوتوالی پولیس موقع پر پہنچی اور لوگوں کو سمجھایا لیکن دکاندار نہیں مانے اور اپنی دکانیں بند ہی رکھی۔
وہیں دوسری جانب اس معاملے کے مدنظر پولیس کو چاندپول علاقہ میں تعینات کر دیا گیا ہے، وہیں کوتوالی تھانے میں پولیس محکمے کے افسران دکانداروں اور علاقہ کے لوگوں کے ساتھ میٹنگ کر سمجھاتے ہوئے نظر آ رہیں ہے لیکن دکاندار اور علاقے کے لوگ سمجھنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Bikaner Road Accident: راجستھان میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے بچوں کی طرف سے دکانوں کے باہر ٹھیلے لگائے جاتے ہیں۔ ٹھیلے لگانے کو لے کر ہمارے بچے دکانداروں کو پیسے بھی دیتے ہیں لیکن آج کل لوگوں کی جانب سے کافی پیسوں کی ڈمانڈ کی جا رہی ہے۔ وہیں بازار بند ہونے کی وجہ سے خریداری کرنے کے لئے پہنچے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔