ETV Bharat / crime

Murder of power loom worker: میرٹھ میں پاور لوم مزدور کا قتل - Worker murder case in Meerut

میرٹھ میں ایک بنکر مزدور کو پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متوفی کے اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

میرٹھ میں پاور لوم مزدور کی قتل
میرٹھ میں پاور لوم مزدور کی قتل
author img

By

Published : Aug 1, 2022, 8:53 PM IST

میرٹھ: اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ایک بنکر مزدور کو پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متوفی کے اہل خانی کے شکایت پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔ جانکاری کے مطابق شاہنواز تھانہ لساڑی گیٹ علاقے میں واقع ایک پاورلوم فیکٹری میں برسوں سے کام کرتا تھا۔ اتوار کی صبح شاہنواز حسب معمول کام پر گیا، اس دوران اچانک کسی نامعلوم شخص نے شاہنواز کے اہل خانہ کو اس موت کی اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی شہنواز کے اہل خانہ اسپتال پہنچے جہاں اس کی لاش ہسپتال کے باہر پڑی ہوئی ملی۔ اہل خانہ نے لاش کو ایمبولینس میں رکھ کر لیساڈی گیٹ تھانہ پہنچے اور لوم مالک کے خلاف قتل کا الزام لگاتے ہوئے جم کر ہنگامہ کیا۔ پولیس نے پاور لوم مالک کے خلاف شکایت درج کرکے متوفی کے اہل خانہ کو سمجھاتے ہوئے ملزمین کے خلاف کارروائی کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

ویڈیو
مزید پڑھیں:

بتایا جاتا ہے کہ کارخانہ میں زخمی ہونے کے بعد کارخانہ مالک شاہنواز کو زخمی حالت میں اسپتال تو لے گیا تھا۔ لیکن اس کی موت کی تصدیق ہونے بعد وہ لاش کو اسپتال کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگیا، فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.