ETV Bharat / crime

Police Stopped Friday prayers in Noida: پولیس نے پارک میں جمعہ کی نماز پڑھنے سے روکا - مذہبی مقامات کو نشان زد کیا گیا

ابھی تک ہریانہ کے گڑگاؤں میں مسلمانوں کو جمعہ کی نماز پڑھنے سے ہندو تنظیموں کے ذریعے روکا جا رہا تھا، وہی کہانی آج اتر پردیش کے نوئیڈا میں بھی دہرائی گئی، جہاں خود پولیس نے سیکٹر 54 میں واقع خرگوش پارک میں نماز Namaz in Khargosh Park پڑھنے سے روک دیا۔

Police Stopped Friday prayers in Noida
پولیس نے پارک میں جمعہ کی نماز پڑھنے سے روکا
author img

By

Published : Dec 10, 2021, 10:58 PM IST

نوئیڈا: پولیس نے سیکڑوں لوگوں کو واپس کر دیا جو سیکٹر 54 میں واقع ریبٹ پارک میں نماز جمعہ کے لیے پہنچے تھے۔ تاہم پارک کے قریب مقبرے پر نماز ادا کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کھلے اور عوامی مقامات پر مذہبی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔ چنانچہ لوگوں کو واپس بھیج دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ریبٹ پارک کے قریب ایک مزار ہے۔ یہاں سیکٹر 57، 58، 59 وغیرہ کی فیکٹریوں میں کام کرنے والے لوگ آتے ہیں۔ آہستہ آہستہ لوگوں کی تعداد بڑھنے لگی تو مزار کے ساتھ ساتھ لوگ خرگوش پارک میں بھی نماز پڑھنے لگے۔ جمعہ کو پہنچنے والے لوگوں کو پولیس نے پارک میں نماز پڑھنے سے روک دیا اور سب کو بھگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Gurugram Namaz Row: ہندو تنظیموں کی رکاوٹ کے باوجود مسلمانوں نے پرامن انداز میں نماز ادا کی

پولیس کا کہنا ہے کہ ریبٹ پارک کے قریب مزار پر نماز پہلے کی طرح جاری رہے گی۔ کھلے اور عوامی مقامات پر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں Namaz not Allowed in Public Place ہے۔ اس کے لیے مذہبی مقامات کو نشان زد کیا گیا ہے۔ نماز انہیں مقامات پر ادا کی جا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.