ہوڑہ: مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے البیڑیا کے جگت بلابھ پور تھانہ علاقے میں گھریلو خاتون کی پراسرار موت کے واقعے کے بعد میکے والوں نے مقامی باشندوں کی مدد سے سسرال والوں کو پولیس کی حفاظت سے چھین کر بے رحمی سے پٹائی کر دی. Mob Lynching in Howrah۔ ذرائع کے مطابق سلمہ خاتون نام کی ایک گھریلو خاتون کی سسرال میں پر اسرار موت ہو گئی. ان کی لاش پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی. اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ house wife dead body recovered in law injured in mob lynching in howrah
- لنچنگ میں انسپکٹر کی موت، صدمے سے ماں بھی چل بسیں، آخری رسومات ایک ساتھ ادا
- Family Alleges Murder of their Daughter Over Dowry: خاتون کی پُراسرار موت پر لواحقین سراپا احتجاج
پولیس نے کہا کہ مقتولہ کے رشتہ داروں کے جذبات کو سمجھ سکتے ہیں لیکن کسی کو قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے. پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے. پولیس نے مزید کہا کہ سسرال والے پولیس کی گرفت میں ہیں. پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ملنے تک اس معاملے میں کچھ بھی واضح طور پر نہیں کہا جا سکتا ہے۔