ETV Bharat / city

ورنگل کمشنر پولیس کی وداعی تقریب

وشواناتھ رویندر نے 1991میں گروپ۔1میں کامیابی حاصل کی اور لکچرر کی ملازمت کو خیر آباد کرتے ہوئے ڈی ایس پی کی حیثیت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

ورنگل کمشنر پولیس کی وداعی تقریب
ورنگل کمشنر پولیس کی وداعی تقریب
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 2:30 PM IST

تلنگانہ کے ضلع ورنگل پریس کلب کے زیر اہتمام پولیس کمشنر ڈاکٹر وشواناتھ رویندر کی وداعی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔پریس کلب صدر سریدھر ریڈی نے پروگرام کی صدارت کی۔

اس موقع پر مختلف سینئر صحافیوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کمشنر رویندر کی خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔ بالخصوص لاک ڈاون کے دوران انہوں نے جو خدمات انجام دی ہیں اسے کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ۔ ۔بہ حیثیت کمشنر بڑی ذمہ داری اور فرض شناسی کے ساتھ کئی ایک مسائل کو حل کیا۔اس موقع پر پولیس کمشنر رویندر نے کہا تقریبا 27ماہ ورنگل میں خدمات کے دوران صحافیوں کا تعاون ناقابل فراموش ہے۔

ورنگل کمشنر پولیس کی وداعی تقریب
ورنگل کمشنر پولیس کی وداعی تقریب

واضح رہے کہ سبکدوش ہوئے کمشنر رویندر نے ورنگل میں خدمات کے دوران انمٹ نقوش چھوڑے ہیں ۔نرم مزاج دکھنے والے کمشنر ڈیوٹی پر سخت تھے ۔وشواناتھ رویندر نے لکچرر کی ملازمت کو خیر آباد کرتے ہوئے 1991میں گروپ ۔1میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈی ایس پی کے حیثیت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔تلنگانہ ،آندھرا ،رائل سیما کے مختلف علاقوں میں خدمات انجام دیں۔پہلے تینالی ،باپٹلہ ،گنٹور میں ڈی ایس پی کی حیثیت سے بعدازاں چتور میں اے ایس پی کی حیثیت سے ،کرنول میں او ایس ڈی کی حیثیت سے ،نلگنڈہ میں ڈی سی پی ،وشاکھا پٹنم میں انٹیلجنس ایس پی ،تروپتی میں اربن ایس پی ،کریم نگر میں ایس پی ،حیدرآباد میں ایسٹ زون ڈی سی پی بعد ازاں حیدر آباد جائنٹ کمشنر ( ٹرافک)میں خدمات انجام دینے کے بعدمارچ 2018میں ورنگل میں دوسرے پولیس کمشنر کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دیں۔

ہنمکنڈہ کمار پلی مارکٹ علاقے میں 9ماہ کی لڑکی کی جنسی زیادتی اور قتل کے کیس میں تیزی پیدا کرتے ہوئے اندرون ایک ماہ کورٹ میں پھانسی کی سزا دلائی، لیکن بعد ازیں اسے عمر قید میں تبدیل کیا گیا۔ورنگل رورل ضلع کے گورے کنٹہ میں 9افراد کو نشہ کی ادویات کھلا کر کنویں میں پھینک دینے والے کیس میں ملزم کی 72گھنٹوں میں نشاندہی کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.