کرونا ویکسین آنے کے بعد 2021 کا یہ پہلا موقع ہوگا جب سبھی مذاہب و ملت کے نوجوان عشق و محبت کا اظہار کریں گے اور گھروں سے نکل کر ایک دوسرے سے کھل کر ملیں گے اور عشق و محبت میں تہنیتی کارڈز، تحفے تحائف ایک دوسرے کو پیش کریں گے۔
اس سلسلے میں بازاروں میں کیا خاص ہے؟ ای ٹی وی بھارت نے اس کا جائزہ لیا اور بتایا کہ اپنے عزیز و اقرباء اور عاشق و معشوق کو تحفے تحائف پیش کرنے کے لیے کیا خاص ہے۔
اس ویلنٹائن ڈے پر بازاروں میں گھر کی بنائی ہوئی چاکلیٹ کے مختلف اقسام موجود ہیں جن کی پیکنگ ویلنٹائن ڈے کو نظر میں رکھ کر کیا گیا ہے۔ دکاندار نے بتایا کہ اس وقت ہوم میڈ چاکلیٹ ٹرینڈنگ میں ہے۔ اس چاکلیٹ کو زیادہ تر گاؤں اور شہر کی خواتین بناتی ہیں۔ اس میں مختلف طرح کی چیزیں موجود ہیں جو عشقیہ جوڑے کے لئے کافی اہمیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ماحول دوست بھی ہے کیونکہ اسے کھایا جا سکتا ہے۔ اس میں پلاسٹک کا استعمال نہیں کیا گیا ہے، ایسے میں وہ نوجوان جو ماحولیات کے متعلق سنجیدگی کا اظہار کر رہے ہیں اور اپنے معشوق کو ہر طرح سے یادگار بنانا چاہتے ہیں وہ اس نوعیت کے چاکلیٹ پر زیادہ زور دیں گے۔
یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ روایتی قسم کے تحفے تحائف بھی پیش کیے جاتے ہیں اور نوجوانوں کی خاصی دلچسپی بھی رہتی ہے۔