ETV Bharat / city

بھارت رتن استاد بسم اللہ خان کا مکان گھریلو تنازعات کا شکار

استاد بسم اللہ خان کے گھر کی ازسر نو تعمیر کے سبب اہل خانہ کے مابین تنازعات۔

بھارت رتن استاد بسم اللہ خان کا مکان گھریلو تنازعات کا شکار
بھارت رتن استاد بسم اللہ خان کا مکان گھریلو تنازعات کا شکار
author img

By

Published : Aug 18, 2020, 5:29 PM IST

بھارت رتن استاد بسم اللہ خان کا مکان بنارس کے بنیا باغ علاقے کے ہڑہا سرائے میں واقع ہے جو اب کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے۔ جس کمرے میں بیٹھ کر کبھی استاد بسم اللہ خان شہنائی بجانے کا مشق کرتے تھے اسے اب از سرے نو تعمیر کی غرض سے منہدم کیا جارہا ہے جس کے سبب گھریلو تنازعات دیکھا جا رہا ہے۔

بھارت رتن استاد بسم اللہ خان کا مکان گھریلو تنازعات کا شکار

استاد بسم اللہ خان کے بڑے پوتے سبطین نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ جس کمرے میں استاد بسم اللہ خان شہنائی بجانے کی مشق کیا کرتے تھے وہ اب نہایت ہی خستہ حالت میں ہے یہی وجہ ہے کہ اس کو ازسرنو تعمیر کرنے کے ارادے سے منہدم کیا جارہا ہے اور اسی مقام پر بسم اللہ خان کے نام سے ایک بڑا میوزیم بنانے کا ارادہ ہے تاکہ ان کی نشانیاں باقی رہیں۔ اس دوران ان کے چھوٹے بھائی کی مخالفت کی وجہ سے گھریلو تنازعہ ہوگیا ہے، لیکن امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی اسے سمجھا لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

'استاد بسم اللہ خان نے شہنائی کے ذریعے پوری دنیا کو جوڑ رکھا تھا'

انہوں نے بتایا کہ کی قدیم زمانے کا تعمیر گھر اب خستہ حال ہو چکاہے اس میں رہنا خطرے سے خالی نہیں یہاں بڑے بوڑھے بچے رہتے ہیں اور خطرات برقرار رہتا ہے اس وجہ سے گھر کو از سر نو تعمیر کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ استاد بسم اللہ خان کا گھر اگرچہ کھنڈرات میں تبدیل ہے لیکن ان کی نسلیں ان کی وراثت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور بڑے بوڑھے، بچے شہنائی بجانا سیکھ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.