ETV Bharat / city

Akhilesh Yadav in Varanasi: 'یوپی کا الیکشن ملک کی ''سمت نو'' کا خاکہ ترتیب دے گا' - UP elections will outline the country's 'new direction', Akhilesh

اترپردیش کے سابق وزیراعلی اکھلیش یادو نے بنارس میں انتخابی جسلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن اس بات کو طے کرنے کا ہے کہ آیا جمہوریت اور آئین محفوظ رہیں گے یا نہیں Akhilesh Yadav in Varanasi Election Rally۔

Akhilesh Yadav in Varanasi
Akhilesh Yadav in Varanasi
author img

By

Published : Mar 3, 2022, 8:55 PM IST

وارانسی: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ جاری اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج اس بات کو طے کریں گے کہ ملک کس سمت میں جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں ایس پی اور اس کی اتحادی پارٹیوں کی ایک مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی صدر نے کہا یہ الیکشن اس بات کو طے کرنے کا ہے کہ آیا جمہوریت اور آئین محفوظ رہیں گے یا نہیں۔ لکھیم پور تشدد واقعہ پر حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو جیپ سے کچل ڈالا گیا اور انہیں ابھی تک انصاف نہیں ملا۔ ہماری حکومت آنے پر متاثرین کی انصاف کو یقینی بنایا جائے گا Akhilesh Yadav criticizes BJP in Banaras۔

انہوں نے کہا بی جے پی کا دعوی ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہے وہ یہ بھی دعوعی کرتی ہے کہ اس نے مسڈ کال کے ذریعہ ممبر بنائے ہیں لیکن میں کہہ سکتا ہوں کہ کوئی دوسری ایسی پارٹی نہیں ہے جو بی جے پی اور اس کے لیڈروں سے زیادہ جھوٹ بولتی ہو۔انہوں نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا کیا ان کی آمدنی دوگنی ہوئی؟ وہ ہوائی چپل پہننے والوں کو ہوائی جہاز کا سفر کرائیں گے لیکن انہوں نے ائیر لائنس ہی فروخت کردئیے۔ انہوں نے ٹرین، ریلوے، جہاز سب فروخت کر دئیے۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی کاشی آمد سے بی جے پی دنگ رہ گئی۔ یہاں موجود جم غفیر اس بات کا غماز ہے کہ پوروانچل کے لوگوں نے بی جے پی کو بے دخل کرنے کا من بنالیا ہے۔ سماجو ادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو اپنی اتحادیوں کے ساتھ ایک مشترکہ ریلی سے خطاب کیا۔اس موقع پر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی خاص طور سے موجود رہیں۔

دیگر لیڈروں میں راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) سربراہ جینت چودھری، مہان دل کے کیشو دیو موریہ، اپنا دل (کے) کی کرشنا پٹیل، پرگتی شیل کے شیوپال یادو، جوان پارٹی کے سنجے چوہان اور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے لیڈران موجود رہے۔

اس موقع پر آر ایل ڈی سربراہ جینت چودھری نے ’آپریش گنگا‘ پر حکمراں جماعت کو آڑے ہاتھوں لیا اور الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی یوکرین سے ہندوستانی طلبہ کی بحفاظت واپسی کو اترپردیش الیکشن کا حصہ بنانا چاہ رہے ہیں۔ آپریشن کے نام سے معلوم ہوتا ہے کہ حکمراں جماعت کی زیادہ دلچسپی صرف گنگا اور اترپردیش کی فکر ہے ان کا یوکرین میں پھنسے لوگوں سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.