ETV Bharat / city

اترپردیش: سڑک حادثات میں تین افراد کی موت، متعدد زخمی

author img

By

Published : Sep 21, 2020, 5:21 PM IST

ریاست اترپردیش کے بلیا اور شاہجہانپور اضلاع میں حادثات کے دوران تین افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ متعدد افراد شدید طور سے زخمی ہو گئے۔

اترپردیش: سڑک حادثات میں تین افراد کی موت، متعدد زخمی
اترپردیش: سڑک حادثات میں تین افراد کی موت، متعدد زخمی

اترپردیش کے ضلع بلیا کے رسڑا کوتوالی علاقے میں پیر کی صبح ٹینکر اور جیپ کی ٹکر میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ سواریوں سے بھری جیپ ہماچل پردیش سے سہت وار جا رہی تھی کہ جیپ میں بہار کے بھی مسافر سوار تھے اس درمیان جیپ ریکھا چٹی کے نزدیک ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں گوند یادو(27)کھگڑیا بہار کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں جیپ ڈرائیور دنیش کمار(32)سلمور باشندہ ہماچل پردیش، رینو دیوی(20)نوین(02)،ریما دیوی(26)،سورج(23)( سبھی سہت وار بلیا)، مینو(20)سکھ پورا،ہری اوم(04)سمرتھ پاہ ہلدی بلیا و روندر کمار سہرسا بہار شامل ہیں۔

پولیس نے سبھی زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ادھر اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور کے بنڈا علاقے میں سڑک کنارے رفع حاجت کر رہے تین افراد کو کارنے روند دیا جس سے دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک شدید طور سے زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ بلسنڈا روڈ واقع نواب پور گاؤں کے نزدیک نواب پور پکھی اور کڑیر چوڑھا کے تین لوگ سڑک کنارے رفع حاجت کر رہے تھے کہ تیز رفتار سے آرہی ایک اسکارپیو کار نے تینوں کو روند دیا جس سے دو کی موقع پر ہی موت ہوگئی، وہیں ایک اور شخص شدید طور سے زخمی ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی کو سی ایچ سی بنڈا میں لے جایا گیا جہاں انکی حالت نازک ہونے پر انہیں ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.