ETV Bharat / city

جونپور: علامہ اقبال پر یک روزہ سیمینار کا انعقاد - علامہ اقبال پر یک روزہ سیمینار کا انعقاد

محمد حسن پی جی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبد القادر خان نے کہا علامہ اقبال بھارت کے شاعر ہیں عوام نے انہیں پاکستان کا شاعر بنا دیا، اس لیے ہماری حکومت ہند سے مطالبہ ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری کو دیکھتے ہوئے انہیں بھارت رتن کے اعزاز سے نوازا جائے۔

seminar on allama iqbal in jaunpur
جونپور: علامہ اقبال پر یک روزہ سیمینار کا انعقاد
author img

By

Published : Mar 23, 2021, 8:23 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں شہر کے محمد حسن پی جی کالج کے عبد الصمد خان سوداگر ہال میں شعبہ اردو کی جانب سے علامہ اقبال کی انفرادی شاعری کے عنوان پر یک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد طاہر صدر شعبہ اردو شبلی نیشنل پی جی کالج اعظم گڑھ نے شرکت کی۔

جونپور: علامہ اقبال پر یک روزہ سیمینار کا انعقاد

اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہر کے ذریعہ لکھی گئی گریجویٹ سطح کی کتاب کا رسم اجرا بھی کیا گیا اور متعدد طلبہ و طالبات کے ذریعہ علامہ اقبال کی شاعری، غزل، نظم اور تقاریر پیش کیا گیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محمد حسن پی جی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبد القادر خان نے کہا کہ آج علامہ اقبال کے نام سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا تھا، کیونکہ سارے جہاں سے اچھا ترانہ لکھنے والے شاعر کو ہم لوگ بھول نہ جائیں اس لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال بھارت کے شاعر ہیں عوام نے انہیں پاکستان کا شاعر بنا دیا ہے اس لیے ہماری حکومت ہند سے یہ مطالبہ ہے کہ علامہ اقبال کو ان کی شاعری کو دیکھتے ہوئے انہیں بھارت رتن اعزاز سے نوازا جائے۔

ڈاکٹر محمد طاہر صدر شعبہ اردو شبلی نیشنل پی جی کالج نے کہا کہ علامہ اقبال نے گائتری، گرو نانک اور ملک ہندوستان پر نظمیں لکھنے کے ساتھ ساتھ بچوں پر بھی نظمیں لکھیں اور اپنی نظم کے ذریعے سے بچوں کی تربیت دینے کی بھی کوشش کی۔

انہوں نے اپنی کتاب کے تعلق سے کہا کہ کورونا کے پیشِ نظر اردو پڑھنے والے بچوں کے لیے ایک معیاری مواد جو ایک استاد پڑھاتا ہے اس کو ہم نے یکجا کی ہے تاکہ ان کے لئے آسانی ہو، کیونکہ کورونا کے دوران اسکول کالج، لائبریری بند ہونے کی وجہ سے بچوں کے سامنے کافی دقتیں تھیں، اس کتاب میں اردو سے محبت رکھنے والوں کے سوالات کے جوابات آسانی سے سمجھ آسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشاعروں میں اردو ادب زوال کی طرف جا رہا ہے لوگ پیسوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں کیونکہ نہ تو اب اچھے استاذہ مل رہے ہیں جو ادبی ذوق پیدا کریں اور اچھے شاعر بھی نہیں ہو رہے ہیں اور افسوس اس بات پر ہے کہ اب تو مشاعروں کے بینر پر اردو میں غلطیاں نظر آتی ہیں یہ بڑی تشویشناک بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اردو زبان ہندوستان کی زبان ہے مسلمانوں کی زبان نہیں ہے اس زبان کا جو جائز حق تھا اسے نہیں ملا جو سرپرستی ہونی چاہیے تھی وہ نہیں ہو سکی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.