ETV Bharat / city

Modi in Varanasi: وزیر اعظم مودی آج کاشی وشوناتھ دھام کا افتتاح کریں گے - یوگی آدیتہ ناتھ

وارانسی میں آج وزیراعظم نریندر مودی PM Modi in Varanasi کاشی ویشوناتھ کوری ڈور کا افتتاح کریں گے۔ پیر کے روز وزیراعلی یوگی آدیتہ ناتھ Yogi Adhityanath نے جائے مقام کا جائزہ لیا۔

pm_protocol
pm_protocol
author img

By

Published : Dec 13, 2021, 10:49 AM IST

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی PM Modi in Varanasi آج اتر پردیش کے وارانسی میں کاشی وشوناتھ دھام کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم مودی نے کل سوشل میڈیا Social Media پر ایک پیغام میں کاشی وشوناتھ دھام، جسے ملک کی ثقافتی راجدھانی کہا جاتا ہے، کے کمپلیکس کے افتتاح کو وارانسی کے لیے ایک تاریخی دن قرار دیا تھا۔

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اتوار کی شام دیر گئے وارانسی پہنچے تھے تاکہ اس پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیں۔ انہوں نے پیر کو وزیر اعظم مودی کے وارانسی پہنچنے سے پہلے صبح میں کاشی وشوناتھ دھام کمپلیکس کا جائزہ لیا۔

اس تاریخی کام کے لیے وزیر اعظم مودی Naredra Modi کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ کیا ’’کاشی کی تزئین کاری تکمیل کی طرف ہے۔ شری کاشی وشوناتھ دھام کی عظیم الشان شکل، جس کی آج عزت مآب وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کے ہاتھوں نقاب کشائی ہونے جا رہی ہے، کاشی کی ثقافتی، سماجی اور اقتصادی ترقی کی بنیاد بنے گی۔ کاشی کی قدیم شان کو بحال کرنے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ‘‘۔

(یو این آئی)

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.