ریاست اتر پردیش کے ضلع مئو کے رہنے والے عمر فاروق انصاری نے اپنی پہلی کوشش میں ہی 'نیٹ 2020' میں کامیابی حاصل کرلی۔ عمر فاروق انصاری کا تعلق مئو کے ایک پسماندہ بنکر خاندان سے ہے۔ عمر فاروق نے اپنی ابتدائی تعلیم ضلع مئو سے ہی حاصل کی ہے۔
رواں برس سنٹرل ہندو اسکول بنارس سے عمر نے انٹرمیڈئیٹ کے امتحان میں 96.7 فیصد نمبرات حاصل کیے۔ عمر فاروق نے بتا یا کہ' وہ ایم بی بی ایس مکمل کرنے کے بعد 'نیورو لوجی' میں مہارت حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔
عمر کے والد ارشد علی انصاری کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا ڈاکٹر بن کر مئو ضلع کے غریب عوام کی خدمت کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ مئو میں پسماندہ طبقے کے علاج کے لئے بہتر انتظام ابھی تک نہیں ہے، کافی مشقت سے اپنے اہل خانہ کی ضروریات پوری کرنے والے ارشد علی کی اپنے ہونہار بیٹے سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔
عمر فاروق کی کامیابی سے ان کے چچا بھی کافی خوش ہیں عمر کی 'نیٹ امتحان' میں منفرد کامیابی سے علاقے کے لوگ بھی فخر محسوس کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
نیٹ امتحان میں معاذ نے ضلع بھر میں اول مقام حاصل کیا
عمر فاروق کے مطابق نیٹ امتحان کی تیاری کے دوران انہوں نے سب سے زیادہ محنت 'فزکس' میں کی۔ ان کا کہنا ہے کہ عام طور پر پر 'بائیولوجی' کے طالب علم فزکس میں کمزور ہوتے ہیں۔ عمر فاروق نے 'نیٹ' میں کامیابی کا سہرا اپنے والد و اساتذہ کے سر دیا ہے۔