ETV Bharat / city

بھدوہی سرحد پر اجے کمار للو کو حراست میں لیا گیا

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 8:06 PM IST

بھدوہی کے اُنبھا گاؤں سانحہ کی برسی پر متاثرہ سے ملاقات کے لیے جارہے اترپردیش کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو کو بھدوہی کی سرحد پر روک کر حراست میں لے لیا گیا۔

congress state president ajay kumar lallu detained in bhadohi border
بھدوہی سرحد پر اجے کمار للو کو حراست میں لیا گیا

ریاست اترپردیش میں کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو کو پولیس نے بھدوہی سرحد پر اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب ریاستی صدر اپنے تین لوگوں کے ہمراہ اُنبھا گاؤں سانحہ کی برسی پر بھدوہی جارہے تھے۔

بھدوہی سرحد پر روکے جانے سے اجے کمار للو کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ نوک جھونک بھی ہوئی، للو نے یوپی سرکار کو استحصال کرنے والی سرکار بتایا اور کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہو رہا ہے۔ پولیس نے اجے کمار للو کو حراست میں لے کر سیتامڑھی گیسٹ ہاؤس لیکر گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھدوہی کے انبھا گاؤں میں زمینی تنازع میں 11 افراد کا قتل کردیا گیا تھا جس کی آج برسی تھی۔

بنارس میں کانگریس کے رہنما ہریش مشرا نے کہا کہ اجے کمار للو گزشتہ برس بھدوہی کے انبھا گاؤں میں ہونے والے سانحے کی برسی میں شامل ہونے جا رہے تھے، اسی دوران پولیس نے حراست میں لیا ہے، حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ایسا قدم اٹھا رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ڈرنے والی نہیں سڑک پر اتر کر عوام کی لڑائی لڑیں گی، انہوں نے کہا کہ نہ صرف اجے کمار للو کو گرفتار کیا گیا ہے بلکہ بنارس سے جا رہے تمام بڑے کانگریسی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس میں سابق رکن پارلیمنٹ راجیش مشرا، اجے رائے اور سریتا پٹیل سمیت متعدد رہنما شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس انبھا گاؤں سانحے میں متأثعہ سے ملاقات کے لیے جانے سے کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کو بھی روکا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.