ETV Bharat / city

بنارسی بنکرز پاور لوم فروخت کرنے پر مجبور - بنارس میں پاور لوم بند

ضلع بنارس میں پاور لوم بند ہونے کی وجہ سے کثیر تعداد میں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بیشتر بنکر پاورلوم کو فروخت کرکے دوسرے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے پر مجبور ہیں۔

banaras bunkar facing economical crisis due to lockedwon
بنارسی بنکرز پاور لوم فروخت کرنے پر مجبور
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 7:32 PM IST

شمالی اترپردیش کی بنارسی ساڑی پورے ملک میں مشہور ہے، بالی وڈ اسٹار سے لے کر کے امیر ترین سرمایہ داروں نے بنارسی ساڑی کی خوب تعریف کی اور اسے زیب تن کیا لیکن لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے بیچ بنارس، مئو، اعظم گڑھ اور مبارک پور کے لاکھوں بنکرز کو فاقہ کشی اور بے روزگاری کے قہر سے شدید متاثر ہیں.

بنارسی بنکرز پاور لوم فروخت کرنے پر مجبور

بنارس کے رسولپورہ علاقے میں رہنے والے ابوبکر نے کہا کہ بنارس کے بنکر پاور لوم بند ہوجانے کی وجہ سے کثیر تعداد میں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بیشتر بنکر پاورلوم کو فروخت کر رہے ہیں اور دوسرے کاروبار میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

ابو بکر نے مزید کہا کہ ریشمی دھاگے سے چمکدار بنارسی ساڑی بنانے والے بنکر اب سبزی فروخت کرنے یا دیگر روز مرہ میں استعمال ہونے والی اشیاء کی دکان لگانے پر مجبور ہیں، وہیں بیشتر بنکر ایسے بھی ہیں جن کے پاس نہ کھانے کے لیے سامان ہے اور نہ ہی دکان لگانے کے لیے سرمایہ اب ان کے سامنے شدید پریشانی ہے.

انیس انصاری کے پاس دو پاورلوم تھا لاک ڈاؤن کے بعد انہوں نے ایک پاور لوم کباڑ کے قیمت میں فروخت کردیا انیس نے بتایا کہ محنت و مشقت کر دو پاور لوم لگایا تھا اس امید سے کہ روزگار اور آمدنی میں بہتری ہوگی لیکن لاک ڈاؤن نے ان کی ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

کاروبار میں مسلسل گراوٹ کی وجہ سے انیس انصاری اپنا دوسرا لوم بھی فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں وہ بتاتے ہیں کہ یہ صرف ایک گھر کی کہانی نہیں بلکہ بنارس کے بیشتر بنکروں کے گھر کی کہانی ہے جن کو گھر چلانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے یا تو وہ اپنے گھر کے زیورات کو گروی رکھ رہے ہیں یا اپنے پاور لوم کو کباڑ کے بھاو میں فروخت کر رہے ہیں.

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم اپنی پارلیمانی حلقے میں بنکروں کی امداد کے لیے خاطر خواہ اقدامات کریں ورنہ لاکھوں کی تعداد میں بنکر فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ جائنگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.