ETV Bharat / city

ادھمپور: پولیس نے ہیلمٹ تقسیم کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل کی اپیل کی

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 5:22 PM IST

ادھم پور ایس پی شرگن شکلا نے بتایا کہ آج گاڑی چلانے والوں کو ہیلمٹ کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کے حوالے سے بھی بیدار کیا گیا۔ کیونکہ پولیس نہیں چاہتی کہ لوگوں کے ساتھ سخت برتاؤ اپنایا جائے۔ لیکن اب بھی لوگوں کو یہ بات سمجھ نہیں آتی اور ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کرتے ہیں تو آئندہ وقت میں ہم سختی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

ہیلمٹ تقسیم کرتے ہوئے پولیس کی ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اپیل

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے میٹاڈور اسٹینڈ ٹاؤن ہال کے قریب ادھم پور پولیس نے آج بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے والے لوگوں کے درمیان مفت ہیلمٹ تقسیم کرکے 'روڈ سیفٹی' کے حوالے سے بیداری پیدا کی۔ اس کے ذریعہ لوگوں میں یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ اگر آپ بغیر ہیلمٹ پہنے کسی حادثہ کا شکار ہوتے ہیں تو اس سے آپ کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے ہی لیکن اس سے آپ کے اہل خانہ بھی متاثر ہوتے ہیں۔ لہٰذا ہیلمٹ پہن کر گاڑی چلانا آپ کے اور آپ کے اہل خانہ کے لیے ضروری ہے۔

پولیس نے لوگوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کروانے کے ساتھ ساتھ کووڈ 19 سے بھی احتیاط برتنے کی اپیل کی اور ماسک اور سینیٹائزر بھی تقسیم کیے۔

ادھمپور ضلع پولیس نے لوگوں سے تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنا چاہیے ورنہ انہیں ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے پر بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑسکتا ہے۔ ان کا مقصد جرمانہ عائد کرنا نہیں ہے بلکہ اس طرح کی مہم کے ذریعہ وہ لوگوں میں بیداری پیدا کروانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پنچایتی نظام کو مستحکم کرنے کے موضوع پر ایل جی کی میٹنگ

انہوں نے کہا کہ اودھم پور پولیس ہمیشہ اودھمپور کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، لیکن مستقبل میں کوئی بھی ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کرتا ہے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.